مہنگائی کی شرح میں گزشتہ ہفتے027 فیصد کا اضافہ
لہسن،آلو،پیاز، کیلے،دالیں،انڈے، گھی اور دہی سمیت 21اشیاکی قیمتیں بڑھ گئیں
ٹماٹر،چینی، گڑ، جلانے کی لکڑی اور دال ماش سستی، 26اشیاکے دام مستحکم رہے فوٹو: فائل
ملک میں گزشتہ ہفتے حساس قیمتوں کے اشاریے کے لحاظ سے افراط زر کی شرح میں 0.27 فیصد اضافہ ہوا ۔
تاہم سال بہ سال قیمتیں 10.46 فیصد بڑھ گئیں۔ پاکستان بیوروشماریات (پی بی ایس) سے جاری ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 14مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر21 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ اور6کی قیمتوں میں کمی جبکہ 26 کے نرخوں میں استحکام رہا، اس دوران سب سے زیادہ اضافہ لہسن کی قیمت میں اوسطاً5.62 فیصد ہوا، اس کے علاوہ کیلے5.58 فیصد، لان3.53 فیصد، لانگ کلاتھ2.01 فیصد، تیار چائے سادہ1.34، آلو 1.23، لاہور نمک پسا کھلا ہوا 1.17، ایل پی جی1.09، پیاز0.91، انڈے0.88، شرٹنگ 0.81،گندم 0.56، گھی کھلا0.49 فیصد، گندم0.37 فیصد، دال مونگ0.34، دال مسور0.29 فیصد، کپڑے کا دھونے کا صابن 0.25 فیصد، دہی0.17 فیصد، زندہ مرغی0.1 فیصد اور دال چنا کی قیمت میں ہفتہ واربنیادوں پر ملک بھرمیں اوسطاً 0.03 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ پی بی ایس کے مطابق 14مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 5 اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی ۔
جن میں ٹماٹر3.15 فیصد، چینی0.6 فیصد، گڑ 0.56، جلانے کی لکڑی 0.53 فیصد اور دال ماش0.33 اور سرخ مرچلی کی قیمتوں میں 0.31 فیصدکا اضافہ ہوا، 26 اشیائے ضروریہ کے دام مستحکم رہے۔ماہانہ رپورٹ کے مطابق 14 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران 8 ہزار روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے حساس قیمتوں کے اشاریے کے لحاظ سے افراط زر کی شرح میں0.30فیصد، 8 ہزار1روپے سے 18 ہزارروپے آمدنی والوںکیلیے 0.29 فیصد،اٹھارہ ہزار ایک روپے سے 35ہزار روپے ماہانہ آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے 0.28 فیصد، 35 ہزار روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے حساس قیمتوں کے اشاریے کے لحاظ سے مہنگائی (افراط زر)کی شرح میں 0.25 فیصد اضافہ ہوا ہے۔