ایشیاکپ سر پرآگیا بنگلادیشی کمبی نیشن نہ بن سکا
اوپنرز تک کا فیصلہ نہیں ہوپارہا، مشفیق الرحیم کو ذمہ داری سونپنے پر غور
اوپنرز تک کا فیصلہ نہیں ہوپارہا، مشفیق الرحیم کو ذمہ داری سونپنے پر غور۔ فوٹو : فائل
ایشیاکپ میں محض ایک روز باقی رہ گیا ہے تاہم بنگلادیشی ٹیم کا کمبینیشن تاحال نہیں بن سکا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹی20 فارمیٹ میں بنگلادیش کی کارکردگی کافی عرصے سے انتہائی مایوس کن ہے، اب ایشیا کپ سر پر آچکا مگر ابھی تک ٹیم کمبی نیشن کو بھی حتمی شکل نہیں دی جا سکی، اعلان کردہ اسکواڈ میں اوپننگ پوزیشنز کیلیے انعم الحق اور پرویز حسین کو منتخب کیا گیا ہے، انجری کی وجہ سے ٹیم کو مستقل اوپنر لٹن داس کی خدمات میسر نہیں ہیں۔
مزید پڑھیں: ایشیاکپ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا، ہیڈکوچ کورونا میں مبتلا
مینجمنٹ سومیہ سرکار یا نعیم شیخ میں سے کسی کو دوسرے اوپنر کیلیے منتخب نہیں کرنا چاہتی، اس کی وجہ دونوں کا اسپنرز کے خلاف خراب ریکارڈ ہے ، گروپ میچز میں بنگال ٹائیگرز کو افغانستان اور سری لنکا کا سامنا کرنا ہوگا، ان کا انحصار اپنے اسپن ہتھیاروں پر ہے اس لیے ٹی 20 سیٹ اپ میں واپس آنے والے مشفیق الرحیم کو اوپنر کے طورپر کھلانے پر غور ہورہا ہے، انھیں پیس اور اسپن دونوں کا سامنا کرنے کا کافی تجربہ ہے تاہم اپنے پورے ٹی 20 کیریئر میں انھوں نے صرف ایک بار افغانستان کے خلاف اوپننگ کی تھی ،جب صرف 5 رنز بناسکے تھے۔
مزید پڑھیں: ایشیا کپ؛ دھاک بٹھانے کا عزم، گرین شرٹس گیئر بدلنے کیلیے تیار
بنگلادیشی ٹیم ڈائریکٹر خالد محمود نے کہا کہ ہم مشفیق کو ایشیا کپ میں ٹاپ آرڈر پر کھلانے کا سوچ رہے ہیں، ہمارے خیال میں تجربہ کار ہونے کے ناطے وہ ایک بہترین آپشن ہیں، ہم نعیم یا سومیہ کو آغاز میں بیٹنگ نہیں کرا سکتے کیونکہ وہ اسپن کو اچھے طریقے سے نہیں کھیل سکتے، اسی طرح پرویز کے بارے میں بھی یقینی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا، یہ خود مشفیق کیلیے بھی بہتر ہوگا کیونکہ انھیں پوری 120 گیندیں کھیلنے کو ملیں گی، اگر وہ اچھا آغاز کرنے میں کامیاب رہے تو ہم بڑا مجموعہ تشکیل دینے میں کامیاب رہیں گے۔
خالد محمود نے کہا کہ ہم بیٹنگ آرڈر میں عفیف حسین کی چوتھی پوزیشن سے چھیڑ چھاڑ نہیں کرسکتے، وہ اس جگہ پر سیٹ اور عمدہ پرفارم کررہے ہیں، وہ ہارڈ ہٹنگ بھی کرتے ہیں ہمارا مستقبل بھی ہیں، اس لیے ہم انھیں نمبر 4 پر کھیلنے کا سلسلہ جاری رکھنے کا موقع فراہم کریں گے۔