کورکمانڈرزکانفرنس ایساف سے تعاون پربریفنگ
آتشزدگی کے واقعات میں نقصانات پرافسوس،سیلاب زدہ علاقوںمیںکارروائی تیزکرنیکی ہدایت

کور کمانڈرز نے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
153ویں کور کمانڈرز کانفرنس جمعرات کو جی ایچ کیو میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی صدارت میں منعقد ہوئی، یہ معمول کی ماہانہ کانفرنس تھی، اجلاس کے دوران پاک فوج کی معمول کی پیشہ ورانہ و آپریشنل امورکا جائزہ لیا گیا، اجلاس نے کراچی اور لاہور میں آتشزدگی کے واقعات میں ہونے والے جانی ومالی نقصانات پرافسوس اور تعزیت کا اظہار کیا۔
ایک ٹی وی کے مطابق کانفرنس میں آتشزدگی سے جاںبحق ہونے والے افراد کیلیے فاتحہ خوانی کی گئی، اجلاس میں کورکمانڈروں کو پاک افغان سرحد پر ایساف کے ساتھ جاری تعاون اور خفیہ معلومات کے تبادلے کے موجودہ نظام پر بریفنگ دی گئی،آئی این پی کے مطابق آرمی چیف نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فوج کی امدادی کارروائیوں کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ، انھوں نے کور کمانڈروںکو اپنے مجوزہ دورہ روس کے حوالے سے بھی اعتماد میںلیا ۔