آئی ایس آئی سیاسی سیل کانوٹیفکیشن پیش نہ کیاجاسکا

وزارت دفاع وداخلہ سیاسی سیل نہ ہونے کاتحریری بیان جمع کرائیں،سپریم کورٹ

وزارت دفاع وداخلہ سیاسی سیل نہ ہونے کاتحریری بیان جمع کرائیں،سپریم کورٹ۔ فوٹو فائل

ISLAMABAD:
آئی ایس آئی میں سیاسی سیل کیے قیام کا نوٹیفکیشن سپریم کورٹ میں پیش نہیں کیا جا سکا۔


سیاست میں فوج کی مداخلت اور سیاسی جماعتوں میں آئی ایس آئی کے ذریعے رقوم کی تقسیم کے خلاف اصغر خان کی پٹیشن کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل عرفان قادر نے چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کو بتایا کہ آئی ایس آئی میں سیاسی سیل کے قیام کا کوئی نوٹیفکیشن موجود نہیں۔عدالت کو بتایا گیا کہ آئی ایس آئی میں اب کوئی سیاسی سیل موجود نہیں ہے ۔سپریم کورٹ نے اس بیان کی تصدیق کیلیے وزارت دفاع اور وزارت داخلہ سے تحریری بیان طلب کر لیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ خفیہ ایجنسیوں میںکوئی سیاسی سیل موجود نہیں۔

اصغر خان کے وکیل سلمان راجہ بیماری کی وجہ سے پیش نہیں ہوئے جس پرعدالت نے مزید سماعت تین اکتوبر تک ملتوی کر دی ۔فاضل بینچ نے اڈیالہ جیل سے اٹھائے گئے قیدیوں کی فوج کی حراست سے رہائی کیلیے دائر درخواست کی سماعت24 ستمبر تک ملتوی کردی اور درخواست گزار طارق اسد کو ہدایت کی ہے کہ وہ اگلی سماعت پر مکمل تیاری کے ساتھ پیش ہوںتاکہ کیس کونمٹایا جا سکے۔آئی ایس آئی کے وکیل راجہ ارشاد نے بتایا کہ یہ افراد آئی ایس آئی یا ایم آئی کی تحویل میں نہیں۔
Load Next Story