بااختیار ہوں سندھ کابینہ میں تبدیلی نہیں ہورہی قائم علی شاہ

امین فہیم پارٹی کے صدر اور میں کارکن کی حیثیت سے ان کے پاس گیا تھا، وزیر اعلیٰ سندھ

امین فہیم پارٹی کے صدر اور میں کارکن کی حیثیت سے ان کے پاس گیا تھا، وزیر اعلیٰ سندھ۔ فوٹو: فائل

گڑھی یاسین کے علاقے کوٹ درانی میں پیپلزپارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس وزیر اعلیٰ سندھ و پیپلزپارٹی سندھ کے صدرقائم علی شاہ کی زیر صدارت ہوا جس میں اسپیکر سندھ اسمبلی و قائم مقام گورنر آغا سراج خان درانی، رکن قومی اسمبلی ایاز سومرو، رکن صوبائی اسمبلی میر عابد خان بھیو، گل محمد جکھرانی، ایاز جکھرانی، توقیر فاطمہ بھٹو اور دیگر نے شرکت کی۔


بعد ازاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ بااختیار وزیر اعلیٰ ہوں، سندھ کابینہ میں کوئی تبدیلی نہیں ہورہی، مخدوم امین فہیم پارٹی کے صدر اور میں کارکن کی حیثیت سے ان سے ملنے ان کے گھر گیا تھا، ہمارے درمیان کوئی اختلافات نہیں ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی 3 اپریل کی شب گڑھی خدا بخش میں منائی جائے گی۔ مقام مقام گورنر آغا سراج خان درانی نے کہا کہ میں پی پی لاڑکانہ ڈویژن کا صدر ہوں، کارکن اپنے مسائل مجھے بتاتے ہیں۔ انھوں نے وزیر اعلیٰ سے درخواست کی کہ شہید ذوالفقار بھٹو کی برسی کے بعد ہر ضلع کا دورہ کریں اور کارکنان کے مسائل حل کریں۔
Load Next Story