اسحاق ڈار پٹرول وبجلی کی قیمتیں کم کرکے دکھائیں شیخ رشید

میں اب بھی کہتا ہوں کہ مذاکرات کے معاملے پرفوج اورحکومت ایک پیج پرنہیں،سربراہ عوامی لیگ

میں اب بھی کہتا ہوں کہ مذاکرات کے معاملے پرفوج اورحکومت ایک پیج پرنہیں،سربراہ عوامی لیگ۔ فوٹو: فائل

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدنے کہاہے کہ طالبان حکومت کواپنی پچ پرکھلا رہے ہیں۔


مئی جون تک مذاکرات کی کامیابی یاناکامی کافیصلہ ہوجائے گا۔ مجھے اسمبلی میں رہنے کاکوئی شوق نہیں۔ استعفیٰ ہروقت میری جیب میں ہوتا ہے۔ ڈالرکم کرناایک ڈراماہے۔ میں چیلنج کرتاہوں کہ اسحاق ڈارپٹرول اوربجلی کی قیمتیں کم کرکے دکھائیں۔ ایک انٹرویومیں شیخ رشیدنے کہاکہ مجھ سمیت ہرپاکستانی طالبان سے مذاکرات کی کامیابی چاہتاہے لیکن مذاکرات کی کامیابی کافیصلہ مئی جون میں ہوجائے گا۔ انھوں نے کہاکہ میں اب بھی کہتا ہوں کہ مذاکرات کے معاملے پرفوج اورحکومت ایک پیج پرنہیں۔ اگرایسا ہوتاتو چندماہ میں وزیراعظم کی آرمی چیف سے 20ملاقاتیں نہ ہوتیں بلکہ ان کے لیے 2ملاقاتیں ہی کافی ہوتی ہیں۔
Load Next Story