کراچی میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں خواجہ سراء قتل

مقتول کی لاش نیم برہنہ حالت میں ملی جو شیرشاہ کا رہائشی تھا، پولیس

(وفٹو فائل)

شیر شاہ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے خواجہ سرا کو تیز دھار آلے کے پے درپے وار کر قتل کر دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خواجہ سراء کے اندوہناک قتل کی واردات کراچی کے علاقے شیرشاہ میں رونما ہوئی، جہاں نامعلوم افراد جناح روڈ پر ایک شخص کو تیز دھار آلے سے قتل کیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔


واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور مقتول کی لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 45 سالہ ماجد ولد سعید کے نام سے کی گئی ہے جو شیرشاہ جناح روڈ کا رہائشی تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے مقتول کی لاش نیم برہنہ حالت میں ملی تھی، واقعے مختلف پہلوؤں سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Load Next Story