برطانیہ میں بچوں اور بڑوں کے درمیان سالانہ پین کیک ریس

ریس میں حصہ لینے والے شرکاء کو پین کیکس اچھالتے ہوئے دوڑ نا تھا۔

ریس میں حصہ لینے والے شرکاء کو پین کیکس اچھالتے ہوئے دوڑ نا تھا۔

برطانیہ میں ہر سال کی طرح اس سال بھی سالانہ ری ہیب پارلیمنٹری پین کیک ریس کا انعقاد کیا گیا۔


پارلیمنٹ ہاؤسز کے باہر ہونے والی اس ریس میں دارالامراء اور دارالعوام کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوا۔ معذور افراد کی معاونت کرنے والی تنظیم ریہاب (Rehab) کے بارے میں آ گاہی کے مقصد کے تحت ہونے والی اس ریس میں حصہ لینے والے شرکاء کو پین کیکس اچھالتے ہوئے دوڑ نا تھا۔دوسری جانب برطانوی شہر کی مرکزی شاہراہوں پر بھی بچوں اور بڑوں کے درمیان سالانہ پین کیک ریس کا انعقاد کیا گیا۔

اس ریس کی مناسبت سے شرکاء نے دیدہ زیب لباس پہن کر فرائی پین میں پین کیک کو اچھالتے ہوئے دوڑ لگائی جس میں کچھ کامیابی سے فتح یاب ہوئے تو کچھ نے بیچ راستے میں ہی پین کیک کو زمین پر گرا دیا۔ معذور افراد سے ہمدردی کا احساس جگاتی اپنی نوعیت کی اس دلچسپ ریس میں حصہ لینے والے اور کامیاب ہونے والے شرکاء میں بعد ازاں گفٹ ہیمپرز تقسیم کیے گئے۔
Load Next Story