بھاری زرمبادلہ لانیوالی کمپنی کیلئے وزیراعظم کی جانب سے ایکسپورٹ ٹرافی ایوارڈ

وزیراعظم نوازشریف نے ملک میں چارٹرڈ جیٹ خدمات فراہم کرنے والی واحد کمپنی پرنسلے جیٹس کوملک میں۔۔۔

ایوارڈ پرنسلے جیٹ کو دیا گیا۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم نوازشریف نے ملک میں چارٹرڈ جیٹ خدمات فراہم کرنے والی واحد کمپنی پرنسلے جیٹس کوملک میں زرمبادلہ لانے کی بہترین کارکردگی پرایکسپورٹ ٹرافی ایوارڈ سے نوازا ہے۔


ادارے کو کراچی چیمبر آف کامرس کی جانب سے بیرونِ ممالک فضائی خدمات کی برآمدات پر ایکسپورٹ ٹرافی کیلیے منتخب کیا تھا۔ وا ضع رہے کہ ملک میں پہلی مرتبہ کسی نجی فضائی کمپنی کوعالمی سطح پر اپنی فضائی خدمات فراہم کرکے ملک کیلیے بھاری زرِمبادلہ کمانے کی مد میں ایکسپورٹ ٹرافی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ پرنسلے جیٹس نے کامیابی سے بین الاقوامی چارٹرد مارکیٹ تک رسائی حاصل کرکے مشرقِ وسطیٰ، یورپ اور افریقہ تک اپنی فضائی خدمات فراہم کی ہیں جس کے نتیجے میں پاکستان کونہ صرف قابلِ قدر زرِ مبادلہ حاصل ہو ا ہے بلکہ بین الاقوامی سطح پراعلیٰ ترین فضائی خدمات فراہم کرنے کے حوالے سے پاکستان کا مثبت امیج اجاگر ہوا ہے۔
Load Next Story