مشفق الرحیم کا ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

بنگلہ دیش کے وکٹ کیپر بلے باز مشفق الرحیم نے ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

وکٹ کیپر بیٹر نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ ٹی20 انٹرنینشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ‘میں اب ٹیسٹ اور ون ڈے فارمیٹ پر فوکس کروں گا ‘۔

انہوں نے لکھا کہ ‘میں ٹی20 انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ لے رہا ہوں تاہم فرنچائز کرکٹ کھیلتا رہوں گا، میری کوشش ہوگی ملک کی فخر کے ساتھ نمائندگی کرنے کا منتظر ہوں’۔

مزید پڑھیں: شاہین جیسا کوئی نہیں، بابر صحیح آؤٹ ہوئے ورنہ نظر لگ جاتی، محمد رضوان

واضح رہے کہ ایشیاکپ 2022 کے گروپ مرحلے میں بنگلہ دیش کو افغانستان اور سری لنکا سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے باعث بنگال ٹائیگرز کی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوگئی تھی۔

یاد رہے کہ مشفیق الرحیم 102 ٹی20 میچز میں بنگلا دیش کی نمائندگی کرتے ہوئے 19.23 کی اوسط سے 1500 رنز بنائے، جس میں 6 ففٹیز بھی شامل ہیں۔