ورلڈ ٹی 20 نیدرلینڈز نے بے ایمانی کی گروجیٹرز کا الزام
تجربہ کارٹام کوپر کو کھلانے کے لیے میری جھوٹی انجری ظاہر کی گئی، ڈچ کرکٹر
تجربہ کارٹام کوپر کو کھلانے کے لیے میری جھوٹی انجری ظاہر کی گئی، ڈچ کرکٹر. فوٹو گیٹی امیجز
ورلڈ ٹی 20 میں متحدہ عرب امارات کیخلاف پیر کو اپنے اولین میچ سے قبل نیدرلینڈز پر بے ایمانی کرنے کا الزام لگ گیا۔
وطن واپس لوٹنے والے ڈچ کرکٹر ٹم گروجیٹرز نے اتوار کی شب اپنے ویڈیو پیغام میں اپنے کوچنگ اسٹاف پر خود کو دھوکہ دینے کا الزام عائد کردیا، ان کا دعویٰ ہے کہ میں انجرڈ نہیں ہوں بلکہ سائوتھ آسٹریلیا کے لیے شیفلڈ شیلڈ کھیلنے والے ٹام کوپر کو کھلانے کے لیے مجھے زبردستی انجرڈ ظاہر کیاگیا تاکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے اسکواڈ میں انھیں شامل کرنے کے لیے باضابطہ منظوری حاصل کی جاسکے، انھوں نے اپنا یہ ویڈیو پیغام ' یوٹیوب ' پر بھی لوڈ کیا ہے، گروجیٹرز 15 مارچ کو وطن واپس لوٹے تھے جبکہ اس کے اگلے ہی دن ٹام کوپر نے ڈھاکا میں ڈچ اسکواڈ کو جوائن کرلیا تھا، اپنے ویڈیو پیغام میں گروجیٹرز نے الزام عائد کیا کہ میں ڈچ ٹیم کے لیے کھیل سکتا تھا لیکن کوچنگ اسٹاف نے قواعد کے پیش نظر مجھے انجرڈ ظاہر کرکے وطن واپس بھجوادیا، تاکہ ٹام کوپر ملک کی نمائندگی کرسکے، اپنے الزام کی سچائی کو ثابت کرنے کے لیے انھوں نے چند حقائق بھی پیش کیے۔
جس میں ان کا کہنا تھا کہ 13 مارچ تک کوپر کی دستیابی ممکن نہیں تھی، تاہم ان کی ٹیم سائوتھ آسٹریلیا کے شیفلڈ شیلڈ فائنل سے باہر ہونے پر انھوں نے ڈچ ٹیم کے لیے کھیلنے پر آمادگی ظاہر کی، 14 مارچ کو ٹیم کے کوچنگ اسٹاف نے مجھے اپنے کمرے میں بلایا، جس میں انھوں نے مجھے باور کرایا کہ تمہیں فرسٹ الیون میں کوپر کی عدم دستیابی پر شامل کیاگیا تھا، ہمیں ضرورت ہے کہ اس موقع پر کوئی انجرڈ ہوجائے، ہم چاہتے ہیں کہ تم اپنا اسکین ٹیسٹ کرالو تاکہ ہم کونسل سے متبادل کے طورپر ٹام کوپر کے نام کی منظوری لے سکیں، دوسری جانب ڈچ کرکٹ بورڈ نے اس معاملے پر انکوائری کرانے کا اعلان کردیا ہے، تاہم اس معاملے پر ڈچ ٹیم کے منیجر ایڈ وان نیوروپ کا کہنا ہے کہ گروجیٹرز کا یہ الزام ان کی مایوسی کے سبب ہے، انھوں نے وطن واپس لوٹنے کے بعد اپنے اہل خانہ کے دبائو پر یہ بیان دیا ہے۔