مشرف غداری کیس عدلیہ کی کارکردگی میں قانون کم اورلے دے زیادہ نظرآرہا ہے عاصمہ جہانگیر

عدالت كو چاہيے وہ اپنا وقار خو د بر قرار ركھے غلط فيصلوں سے عدلیہ کی ساکھ خراب ہوگی،سابق صدر سپریم کورٹ بار

سياسی مقدمات سياسی طريقو ں سے حل كيے جائيں تو بہتر ہے۔عاصمہ جہانگیر۔فوٹو: فائل

KARACHI:
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی سابق صدر عاصمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ عدلیہ سیاست میں ملوث نہ ہو تو بہتر ہے جبکہ مشرف غداری کیس میں عدالت جو کارکردگی دکھا رہی ہے وہ قانون کم اور لے دے زیادہ ہے۔

نمائندہ ایکسپریس کے مطابق مشرف غداری کیس پر تبصرہ کرتے ہوئے معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ عدالت كو چاہيے وہ اپنا وقار خو د بر قرار ركھے اور غلط فيصلوں سے عدلیہ کی ساکھ خراب ہوگی، مشرف غداری کیس میں عدالت جو کارکردگی دکھا رہی ہے وہ قانون کم اور لے دے زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدليہ سياست ميں ملوث نہ ہو تو بہتر ہے،تاريخ نے يہ سبق سكھايا ہے كہ سياسی مقدمات سياسی طريقو ں سے حل كيے جائيں تو بہتر ہے۔


مشرف غداری کیس میں ايڈووكيٹ رانا اعجا ز كو عدالت آنے سے منع کرنے پر ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک قابل تكليف عمل ہے، آج تک يہ نہيں سنا تھا كہ وكلا كی تكرار پر كوئی عدالت يہ فيصلہ كرے كہ موكل كا وكيل ایک عدالت ميں نہيں آ سكتا اگر وكلا كی تكرار غلط ہے تو عدالتی فيصلہ بھي غلط ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اُميد ہے عدالت قانون كے تقاضے پورے كرتے ہوئے رانا اعجاز ايڈووكيٹ والے فيصلے پر نظر ثانی كرے گی تاکہ وكلابھی قانون كی راہ پر چليں ۔

 
Load Next Story