بھارتی اداکار ششی کپور 76 برس کے ہو گئے
ششی کپور نے فلمی کیرئیر بطور چائلڈ آرٹسٹ شروع کیا۔
ششی کپور نے فلمی کیرئیر بطور چائلڈ آرٹسٹ شروع کیا۔ فوٹو:فائل
بھارتی فلم نگری کے کپور خاندان سے تعلق رکھنے والے مقبول ستارے ششی کپور آج اپنی 76ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔
ششی کپور نے فلمی کیرئیر بطور چائلڈ آرٹسٹ شروع کیا، 1951میں بڑے بھائی راج کپور کی فلم ''آوارہ'' میں ان کے بچپن کا کردار نبھایا۔ ششی کپور نے نصف صدی پر محیط اپنے فلمی سفر میں ایک سو سولہ فلموں میں اداکاری کی، فنی دنیا میں ان کی خدمات کے اعتراف میں انھیں کئی ایوراڈز اور بھارت کے سول ایوارڈ پدما بھوشن سے بھی نوازا گیا۔