وزیر اعلیٰ نے لیڈی ہیلتھ ورکرز اور عملے کی مستقلی منظور کر لی
خواتین صحت کارکنوں سمیت تمام عملے کو10دن میں مستقل کیاجائیگا،مستقلی جولائی2012سے ہوگی، یقین دہانی پراحتجاج ختم
خواتین صحت کارکنوں سمیت تمام عملے کو10دن میں مستقل کیاجائیگا،مستقلی جولائی2012سے ہوگی، یقین دہانی پراحتجاج ختم۔فوٹو:این این آئی
محکمہ صحت لیڈی ہیلتھ ورکرز کی مستقلی کے احکامات چند روز میں جاری کردے گی ۔
وزیراعلیٰ سندھ نے قومی پروگرام برائے خاندانی منصوبہ بندی میں کام کرنے والی خواتین صحت کارکنوں اور دیگر عملے کی مستقلی کی منظوری دیدی ہے ،سیکریٹری صحت اقبال درانی نے احتجاجی خواتین صحت کارکنوں سے پریس کلب پر ملاقات کرکے مستقلی کی یقین دہانی کرادی، خواتین صحت کارکنوں نے احتجاج ختم کردیا، تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت لیڈی ہیلتھ ورکروں کی مستقلی کے احکامات 10دن میں جاری کرے گاوزیر اعلیٰ سندھ نے نیشنل پروگرام برائے خاندانی منصوبہ بندی میں کام کرنے والی خواتین صحت کارکنوں اور دیگر عملے کی جولائی 2012 سے مستقلی کی منظوری دے دی ہے، یہ بات سیکریٹری صحت اقبال درانی نے پریس کلب کے سامنے احتجاج کرنے والی خواتین صحت کارکنوں کے نمائندہ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔
اس موقع پر محکمے کے دیگر افسران بھی موجود تھے، خواتین صحت کارکنوں نے منگل کو پریس کلب کے سامنے اپنی مستقلی کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا، سیکریٹری صحت اقبال درانی احتجاجی مظاہرین سے ملاقات اور یقین دہانی کیلیے پریس کلب پہنچے جہاں سیکریٹری صحت نے خواتین صحت کارکنوں اورصحافیوں کو بتایا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے قومی پروگرام برائے خاندانی منصوبہ بندی کے تحت کام کرنے والی خواتین صحت کارکنوں سمیت دیگر عملے کے مستقلی کی منظوری دے دی ہے اور محکمہ صحت ان کی مستقلی کے حوالے سے کام کررہا ہے آئندہ 10دن کے اندر خواتین صحت کارکنوں کو محکمہ صحت کی جانب سے مستقلی کے لیٹر جاری کردیے جائیں گے انھوں نے بتایا کہ خواتین صحت کارکنوں سمیت دیگر عملے کو یکم جولائی2012سے مستقل کیاجائے گا، خواتین صحت کارکنوں کو گریڈ 5 جبکہ سپروائزرز کو گریڈ 7 میں مستقل کیاجائے گا جبکہ ڈرائیوروں کومستقلی کے بعد گریڈ 4 ملے گا۔