- ٹیم کے معاملات کو زیادہ نہ چھیڑیں
- مہنگی ایل پی جی، ڈسٹری بیوٹرز نے فروخت بند کردینے کی دھمکی دیدی
- پولیس نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کو گرفتار کرلیا
- کراچی؛ گھر میں آگ بھڑکنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جھلس گئے، ایک جاں بحق
- لاہور کی پرانی فرنیچر مارکیٹ میں آتشزدگی، کروڑوں روپے کا سامان جل کر خاکستر
- عمران خان کی گرفتاری کا خدشہ، حفاظت کیلیے کارکنان زمان پارک پہنچ گئے
- کراچی ایئرپورٹ سے بنکاک جانے والے مسافر سے ایک لاکھ سے زائد ڈالر اور سونا برآمد
- الیکشن کمیشن کا ’دھمکیوں‘ پر فواد چوہدری کیخلاف قانونی کارروائی کا عندیہ
- قرآن پاک کی بے حرمتی: سوئیڈن کی نیٹو میں شمولیت کی حمایت نہیں کریں گے، ترک صدر
- سی سی پی او لاہور نے پرویز الہیٰ کی سیکیورٹی کم کردی
- سندھ سلیکشن بورڈ کا اجلاس، سیکریٹری اطلاعات عمران عطا کی 21 گریڈ میں ترقی
- کراچی میں شادی کی خوشی میں فائرنگ کرنے والے 2 نوجوان کو گرفتار
- آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کے کپتان بین اسٹوکس مقرر، بابر اعظم بھی شامل
- انڈر19 ویمنز ٹی20 ورلڈکپ؛ قومی ٹیم کو نیوزی لینڈ بدترین شکست
- عمران خان اور پرویز الہیٰ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری عدالت میں چلینج کرنے پر متفق
- ملک میں مکمل بجلی بحال ہونے میں 48 گھنٹے لگیں گے، خرم دستگیر
- کوئٹہ میں سردی سے بچنے کیلیے ہیٹر استعمال کرنے والے 4 شہری دم گھٹنے سے جاں بحق
- نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا سابق عوامی نمائندوں سے اضافی سیکیورٹی واپس لینے کا عندیہ
- پاک سوزوکی نے گاڑیوں کی قیمتوں میں ساڑھے تین لاکھ روپے تک اضافہ کردیا
- بھارت کی بیس بال ٹیم ویسٹ ایشیا کپ کے لیے 27 جنوری کو پاکستان پہنچے گی
متنازع سلیکشن پرانگلیاں اٹھنے کا سلسلہ بدستور جاری

(فوٹو: ٹوئٹر)اسکواڈ کا اعلان ہونے تک دل کا غبار نکالنے سے باز رہنا چاہیے تھا، شاہد آفریدی
کراچی: ورلڈ کپ کی متنازع سلیکشن پر انگلیاں اٹھنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے جب کہ سابق آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے کہا کہ تجربہ کار کرکٹر مڈل آرڈر میں پاکستان کی اشد ضرورت ہیں، ان کی بینچ پر موجودگی بھی فائدہ مند ہوتی۔
انگلینڈ سے ہوم سیریز اور ورلڈ کپ کیلیے اعلان کردہ ٹی 20 اسکواڈ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، شاہد خان آفریدی نے بھی شعیب ملک کو منتخب نہ کرنے پر سلیکٹرز کو آڑے ہاتھوں لیا، وہ سمجھتے ہیں کہ سینئر کرکٹر کی موجودگی ٹیم کیلیے انتہائی مفید ثابت ہوتی۔
شعیب ملک گذشتہ برس یو اے ای میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کیلیے ٹیم کا حصہ تھے،دورہ بنگلہ دیش ادھورا چھوڑنے کے بعد سے انھیں منتخب نہیں کیا گیا، حال ہی میں کھیلے گئے ایشیا کپ سے پاکستانی مڈل آرڈر کی کمزوری ایک بار پھر عیاں ہو گئی، واضح طور پرشعیب جیسے سینئر بیٹر کی کمی محسوس ہورہی ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان کو صرف ٹاپ تھری پر انحصار ترک کرنے کا مشورہ
شاہد خان آفریدی نے کہا کہ شعیب نے دنیا بھر میں کرکٹ کھیلی اور ہرجگہ عمدہ پرفارم کیا، وہ ہر فرنچائز کا پہلا انتخاب اور بہت زیادہ فٹ ہیں، اگر شعیب ملک بینچ پر بھی ہوتے تب بھی ان کی موجودگی خود بابر اعظم کیلیے فائدہ مند رہتی، اگر وہ پلان کا حصہ نہیں تھے تب بھی سلیکٹرز کو ان سے بات کرنا چاہیے تھی۔
سابق کپتان نے کہا کہ پاکستان کو کم سے کم شعیب ملک کو انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز کا حصہ تو بنانا ہی چاہیے تھا، 3 سے 4 میچز کھلا کر ان کی کارکردگی دیکھی جا سکتی تھی، ہمیں ایک مڈل آرڈر بیٹر کی اشد ضرورت اور شعیب ملک کو اس جگہ پر کھیلنے کا بہت زیادہ تجربہ ہے۔
مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ میں فخر زمان قومی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے، راشد لطیف
شاہد خان آفریدی نے شعیب ملک کی متنازع ٹویٹ پر بھی اپنی رائے دی جس میں سینئر آل راؤنڈر نے ایشیاکپ فائنل میں شکست کے بعد کہا تھاکہ جانے کب ہم دوستی، پسند، ناپسند کے کلچر سے باہر آئیں گے، اللہ بھی ایمانداروں کی مدد کرتاہے۔
آفریدی نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں شعیب ملک کو اس قسم کی ٹویٹ نہیں کرنا چاہیے تھی، ٹیم کے اعلان تک انتظار کرنا بہتر ہوتا، وہ اسکواڈ میں جگہ کے حقدار تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔