سیلاب متاثرین سے یکجہتی؛ قومی ٹیم آج خصوصی شرٹس پہنے گی

اسپورٹس رپورٹر  منگل 20 ستمبر 2022
سیلاب زدگان مشکل ترین حالات سے گزر رہے ہیں، پوری قوم ان کے ساتھ ہے، بابر اعظم ۔ فوٹو: پی سی بی

سیلاب زدگان مشکل ترین حالات سے گزر رہے ہیں، پوری قوم ان کے ساتھ ہے، بابر اعظم ۔ فوٹو: پی سی بی

کراچی: ملک میں سیلاب سے ہونے والی تباہی کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کیلیے پاکستان ٹیم پہلے ٹی ٹوئنٹی میں خصوصی شرٹ پہنے گی۔

بابر اعظم نے کہا کہ ہمیں سیلاب زدگان سے بہت ہمدردی ہے، متاثرین مشکل ترین حالات سے گزر رہے ہیں، پوری قوم ان کے ساتھ ہے، مصیبت کے وقت میں دنیا بھر میں موجود پاکستانی بھی بھائیوں کی مدد کیلیے سامنے آتے ہیں۔

مزید پڑھیں: انگلینڈ کیخلاف سیریز میں اپنی فارم واپس لانے کی کوشش کروں گا، بابراعظم

کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابراعظم نے کہا کہ میری درخواست ہے کہ لوگ میچ دیکھنے آئیں تاکہ سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے فنڈز جمع کیےجاسکیں۔

قبل ازیں گزشتہ روز کپتان بابر اعظم گزشتہ روز وہی شرٹ پہنے میڈیا کانفرنس کیلیے آئے، شرٹ نمبر پر بہتا پانی سیلابی ریلے کا عکاس ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔