- مسلح ملزمان نے سابق ڈی آئی جی کے بیٹے کی گاڑی چھین لی
- رضوان اور فخر کی شاندار بیٹنگ، پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ کو ہرادیا
- آئی ایم ایف نے ایف بی آر سے 6 اہم امور پر بریفنگ طلب کرلی
- نارتھ ناظم آباد میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو قتل کردیا
- کراچی ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کا افتتاح،پہلی پرواز عازمین حج کو لیکر روانہ
- شمسی طوفان سے پاکستان پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوئے، سپارکو
- سیاسی جماعتیں آپس میں بات نہیں کریں گی تو مسائل کا حل نہیں نکلے گا، بلاول
- جرمنی میں حکومت سے کباب کو سبسیڈائز کرنے کا مطالبہ
- بچوں میں نیند کی کمی لڑکپن میں مسائل کا سبب قرار
- مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی آوازوں کے متعلق ماہرین کی تنبیہ
- دنیا بھر کی جامعات میں طلبا کا اسرائیل مخالف احتجاج؛ رفح کیمپس قائم
- رحیم یار خان ؛ شادی سے انکار پر والدین نے بیٹی کو بدترین تشدد کے بعد زندہ جلا ڈالا
- خالد مقبول صدیقی ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین منتخب
- وزیراعظم کا ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 10،10 لاکھ روپے انعام کا اعلان
- برطانیہ؛ خاتون پولیس افسر کے قتل پر 75 سالہ پاکستانی کو عمر قید
- وزیراعظم کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار، ہنگامی اجلاس طلب
- جماعت اسلامی کا اپوزیشن اتحاد کا حصہ بننے سے انکار
- بجٹ میں سیلز اور انکم ٹیکسز چھوٹ ختم کرنے کی تجویز
- پیچیدہ بیماری اور کلام پاک کی برکت
- آزاد کشمیر میں مظاہرین کا لانگ مارچ جاری، انٹرنیٹ سروس متاثر، رینجرز طلب
6ماہ میں حیدر آباد سکھر موٹروے کا فنانشل کلوز ہوگا
اسلام آباد: نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے پشاورکراچی موٹروے کے آخری لنک حیدر آباد سکھر موٹروے کا فنانشل کلو ز آئندہ چھ ماہ میں کر دیا جائے گا جب کہ ایم 6موٹروے25سال کنسیشن پیریڈ پر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت تعمیر کی جائے گی۔
ایکسپریس کوحاصل دستاویزکے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے حید رآباد سکھر موٹروے کی تعمیرکے لیے فنانشل کلو ز چھ ماہ میں کردیا جائے گا اور اس موٹروے کی تعمیر کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت کیا جائے گا۔
حیدرآباد سکھر موٹروے(ایم 6) پر مجمو عی طور پر 163ارب روپے لاگت کا تخمینہ ہے، جو تین سال کی مد ت میں مکمل ہو گی،پراجیکٹ کے پرائیویٹ کنسیشن پارٹنر کو 25سال کے لیے اس موٹروے کا انتظام دیا جائے گا،اس موٹروے کی مجموعی لمبائی 306کلو میٹر ہوگی جو 6لائنوں پر مشتمل ہوگی۔
اس موٹروے پر 15انٹرچینج،ایک بڑا پل، 19اوور پاس پل، 6فلائی اوور، 165سب ویز ہوں گے،306کلومیٹر لمبی اس موٹروے پر مجموعی طورپر 10سروس ایریااور12ریسٹ ایریاز ہوں گے۔
یاد رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے اس سے قبل بھی پرائیویٹ سیکٹرکیساتھ مل کر چند موٹروے کے پراجیکٹ کیے گئے ہیں، ان منصوبوں کا مقصد پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام کے بجٹ پر بوجھ کم کرنا اور پرائیویٹ سیکٹرکی مد دسے جلد ازجلد موٹرویز کے منصوبے مکمل کرنا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔