حصص مارکیٹ ابتدائی تیزی کے بعد منافع کیلیے فروخت
اتارچڑھاؤ، انڈیکس 11 پوائنٹس بڑھ کر 27258 پر بند، 175 کمپنیوں کی قیمتیں گرگئیں
ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ میں پرافٹ ٹیکنگ غالب ہونے کی وجہ سے غیریقینی کا تاثر قائم رہا. فوٹو: آن لائن/فائل
کراچی اسٹاک ایکس چینج بدھ کو اتار چڑھاؤ کے بعد ملے جلے رحجان سے دوچارہوگئی تاہم سیمنٹ سیکٹر کے کچھ اسٹاکس اور چند بینکوں میں خریداری لہر کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس میں معمولی اضافہ اور حصص کی مالیت 3 ارب83 کروڑ92 لاکھ 80 ہزار690 روپے بڑھ گئی۔
ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ میں پرافٹ ٹیکنگ غالب ہونے کی وجہ سے غیریقینی کا تاثر قائم رہا، کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس صرف 11.71 پوائنٹس کے اضافے سے27258.68 ہوگیا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس 98.38 پوائنٹس کی کمی سے19481.27 اور کے ایم آئی30 انڈیکس178.85 پوائنٹس کی کمی سے 45475.96 ہوگیا، کاروباری حجم منگل کی نسبت 40.18 فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر23 کروڑ24 لاکھ 33 ہزار640 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 361 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں162 کے بھائو میں اضافہ، 175 کے داموں میں کمی اور 24 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔