آئی پی ایل کا آغاز 16 اپریل سے یو اے ای میں ہوگا
خلیجی ریاست کے مختلف وینیوز پر لیگ کے ابتدائی 20 میچز کھیلے جائیں گے
خلیجی ریاست کے مختلف وینیوز پر لیگ کے ابتدائی 20 میچز کھیلے جائیں گے۔ فوٹو: فائل
انڈین پریمیئر لیگ کے ابتدائی 20 میچز متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوں گے، 16 سے 30 اپریل کے دوران شارجہ، ابوظبی اور دبئی میں کرکٹ کا میلہ سجے گا، افتتاحی میچ ممبئی انڈینز اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق انڈین پریمیئر لیگ گورننگ کونسل نے ساتویں ایڈیشن کے ابتدائی مرحلے کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے جوکہ یو اے ای میں کھیلا جائیگا، اس میں مجموعی طور پر 16 سے 30 اپریل کے دوران 20 میچز کھیلے جائینگے۔ افتتاحی معرکہ ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں دفاعی چیمپئن ممبئی انڈینز اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان کھیلا جائیگا، افتتاحی تقریب 15 اپریل کو ابوظبی میں ہی منعقد ہونے کا امکان ہے، ہر ویک اینڈ پر دو میچز کھیلے جائینگے، پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے 8 بجے رات شروع ہوگا، شیڈول اس طرح سے بنایا گیا ہے کہ ایونٹ میں شریک تمام 8 ٹیمیں کم سے کم ایک مرتبہ تینوں وینیوز دبئی، ابوظبی اور شارجہ میں میچ ضرور کھیلیں گی۔ ابوظبی اور دبئی 7، 7 میچز کی میزبانی کریں گے جبکہ شارجہ کے حصے میں 6 میچز آئے ہیں۔
یاد رہے کہ بھارت میں 17 اپریل سے 12 مئی کے دوران عام انتخابات کی وجہ سے سیکیورٹی کے باعث آئی پی ایل کے ابتدائی میچز یو اے ای منتقل کیے گئے ہیں، لیگ کا دوسرا حصہ بنگلہ دیش میں کھیلے جانے کا امکان ہے تاہم بی سی سی آئی آفیشلز کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی تو پھر یو اے ای کے بعد باقی تمام میچز بھارت میں ہی ہوں گے دوسری صورت میں کچھ مقابلے بنگلہ دیش میں کھیلنا پڑیں گے۔شارجہ میں میچز کے حوالے سے کچھ تحفظات بھی پائے جاتے ہیں خاص طور پر اس وینیو پرماضی میں میچ فکسنگ کی وجہ سے اعتراض بھی اٹھایا گیا تاہم یو اے ای کی حکومت کی یقین دہانی پر شارجہ میں بھی میچز منعقد کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔