یوئیفیا چیمپئنز لیگ چلیسی اورروئیل میڈرڈ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
انگلش کلب نے گلٹ سرائے کو مات دے دی، ڈروگبا کی واپسی بھی ترک سائیڈ کو شکست سے نہ بچاسکی ، ایگریگیٹ پر 1-3 سے ناکام
یوئیفا چیمپئنز لیگ :جرمن کلب شالکے کیخلاف کامیابی پر رئیل میڈرڈ اسٹارز رونالڈو اور گیراتھ بغلگیر۔ فوٹو: اے ایف پی
ISLAMABAD:
چیلسی اوررئیل میڈرڈ نے چیمپئنز لیگ فٹبال کے کوارٹر فائنل میں سیٹ بک کرالی، ڈیڈائر ڈروگبا کی واپسی بھی ترکش سائیڈ گلٹ سرائے کے کسی کام نہ آئی ، 0-2 سے شکست کی وجہ سے ایونٹ میں سفر اختتام پذیر ہوگیا، میڈرڈ کے کرسٹیانو رونالڈو نے شالکے کے تمام ارمان خاک میں ملادیے، دو گول کرکے اپنی ٹیم کو 3-1 سے فتح دلائی۔
تفصیلات کے مطابق چیمپئنز لیگ میں چیلسی نے ترکش ٹیم گلٹ سرائے کو 2-0 سے شکست دے کر ایگریگیٹ پر 3-1 سے فتح پاکر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ چیلسی کی جانب سے پہلے ہاف میں سیموئل ایٹو اور گیری چاہل نے گول کیے، اسٹیمفورڈ برج میں کھیلا جانے والا یہ مقابلہ دراصل اس لیے بھی کافی اہمیت اختیار کرگیا تھا کہ اس میں ڈیڈائر ڈروگبا کی میدان میں واپسی ہوئی تھی ، وہ یہاں پر اب بھی بدستور ہیرو کی حیثیت رکھتے ہیں ،میچ شروع ہونے سے قبل انھیں خصوصی طور پر سلو بوٹ دیے گئے، چیلسی کو سب سے زیادہ فائدہ اوے گول سے ہوا جوکہ اس نے گذشتہ ماہ پری کوارٹر فائنل کے پہلے لیگ میں استنبول میں گلٹ سرائے کے خلاف بنایا تھا، گذشتہ رات کو کھیلے جانے والے مقابلے میں چیلسی کو آغاز میں ہی برتری حاصل ہوگئی جب ایٹو نے مہمان سائیڈ کا دفاع توڑتے ہوئے ایک لو شاٹ جال کی جانب لگائی اس میں اتنی تیزی تھی کہ گول کیپر فرنانڈو مسلیرا کے پاس سوائے کف افسوس ملنے کے اور کوئی چارہ ہی نہیں تھا۔
یہ ایٹو کے کیریئر کا 30 واں چیمپئنز لیگ گول تھا،انھوں نے خوب جشن منایا مگر جواب میں ڈروگبا اور گلٹ سرائے کی جانب سے انتقامی کارروائی میں شدت دکھائی نہیں دی۔ وقفہ ہونے سے صرف تین منٹ قبل چیلسی کی جانب سے ایک اور زودار حملہ گلٹ سرائے کے گول پوسٹ پر ہوا جس سے گول کیپر مسلیرا گڑبڑا گئے، کارنر سے جان ٹیری کے ہیڈر پر گیند کو جال میں پہنچنے سے بچانے کی کوشش میں گیند کو اس طرح واپس پھینکا کہ وہ سیدھی چاہل کی رینج میں آگئی اور انھوں نے مسلیرا کو سنبھلنے کا موقع دیئے بغیر گیند جال میں پھینک دی، اس کے ساتھ ہی چیلسی کا اسکور 2-0 ہوگیا۔ روبرٹو مانسینی کی ٹیم گلٹ سرائے کی جانب سے مقابلے میں واپسی کے لے سرتوڑ کوشش کی گئی، لیکن انھیں خالی ہاتھ ہی رہنا پڑگیا۔
اس فتح پر چیلسی کے منیجر جوز مورینہو نے کہا کہ گذشتہ سیزن میں جب ہم نے یوروپا لیگ جیتی تھی اس وقت لیول دوسرا تھا اب ہم چیمپئنز لیگ کے لاسٹ 8 میں ہیں جہاں پر دنیا کی انتہائی بہترین ٹیمیں موجود ہوں گی، کھلاڑی اور کلب اس مقام تک پہنچنے کا حقدار تھا مگر اصل سفر اب شروع ہوا ہے، ہم اب کسی غلطی کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ دوسری جانب اسپین میں ریئل میڈرڈ کی ٹیم جب شالکے کے خلاف میدان میں اتری تو اس کو فرسٹ لیگ میں 6-1 کی وجہ سے جرمن سائیڈ پر برتری حاصل اور اس کی اگلے مرحلے میں رسائی کا امکان یقینی تھااس کے باوجود میڈرڈ کے منیجر کارلو اینسیلوٹی نے اپنے اہم پلیئر رونالڈو کو آرام نہیں دیا جبکہ یہ حقیقت بھی ان کے سامنے تھی کہ ہفتے کے اختتام پر ان کی ٹیم نے بارسلونا سے ایک اہم میچ بھی کھیلنا ہے۔
میچ کے آغاز پر گیراتھ بیل کو بینچ پر ہی بیٹھے رہنے دیا گیا مگر صرف آٹھویں منٹ میں جیس روڈریگوئز کے گھٹنے کی شدید انجری میں مبتلا ہونے کی وجہ سے انھیں بلالیا گیا، گیراتھ نے جلد ہی رونالڈو کے پہلے گول کے لیے ماحول تیار کیا جس سے اسپینش چیمپئن سائیڈ کو برتری حاصل کرنے کا موقع میسر آگیا مگر شالکے کو بھی جلد ہی خوشیاں منانے کا موقع میسر آگیا جب 31 ویں منٹ میں ٹم ہوگلینڈز نے گیند کو گول کی راہ دکھائی ۔ دوسرے ہاف میں رونالڈو نے ایک اور گول کرکے ٹیم کو پھر سے برتری دلادی یہ ان کا رواں سیزن میں 7 چیمپئنز لیگ میچز میں 13 واں گول ہے تاہم وہ کوشش کے باوجودا پنی ہیٹ ٹرک مکمل نہیں کرپائے انھوں نے ایک زوردار کوشش کی مگر اندازے کی غلطی سے گیند پول سے ٹکرا کر واپس آئی جسے ان کے ہی ساتھی کھلاڑی الوارو موریتا کی کک نے جال کے اندر پھینک دیا، شالکے کی جانب سے اسکور برابر کرنے کی تھوڑی بہت کوشش کی گئی مگر رئیل میڈرڈ نے اس کی ایک نہ چلنے دی، اس طرح یہ مقابلہ رئیل میڈرڈ نے 3-1 سے جیتا، تاہم ایگریگیٹ پر ان کی فتح کا اسکور 9-2 رہا۔چیلسی اور رئیل میڈرڈ نے اب بائرن ، ایٹلیٹکو میڈر، بارسلونا اور پیرس سینٹ جرمین کو جوائن کرلیا ہے،کوارٹرفائنلزکے ڈراز جمعے کو ہوں گے۔