ریاست کو کسی کے ہاتھوں یرغمال نہیں بننے دینگے احسن اقبال

انتہائی قدم سے قبل دیگر آپشنز استعمال کریں گے، فوج کا وقار مجروح کرنا مناسب نہیں

2025 تک برآمدات 100 ارب ڈالر کردیں گے، پنجاب یونیورسٹی میں خطاب، میڈیا سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
وفاقی وزیرمنصوبہ بندی وترقی واصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ ریاست کوکسی کے ہاتھوں یرغمال نہیں بننے دیں گے۔


حکومت کی کوشش ہے کہ کوئی بھی انتہائی قدم اٹھانے سے قبل دیگر آپشنز استعمال کیے جائیں۔ بلاوجہ اداروں کو مشرف ٹرائل میں گھسیٹ کر ان کا وقار مجروح کرنا نامناسب ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ 2025تک برآمدات کا حجم 100ارب ڈالر تک لے جائیں۔ ہائیرایجوکیشن کمیشن کے مستقل چیئرمین کی تقرری کے حوالے سے وزیراعظم جلد فیصلہ کریں گے۔ حکومت تھر پارکر کے متاثرین کی امداد کے لیے تمام اقدام کررہی ہے۔

پنجاب یونیورسٹی لاہورمیں انونشن ٹو انوویشن سمٹ 2014 سے خطاب اورمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ حکومت ملک میں انوویشن فنڈبھی قائم کررہی ہے جس کے تحت تخلیقی استعداد میں اضافہ ہوگا۔ پاکستان میں پہلی دفعہ حکومت واٹرسمٹ کا انعقاد کررہی ہے جس میںپانی کے حوالے سے پالیسی بنائی جائے گی تاکہ ملک کو بجلی کے بحران کی طرح پانی کے بحران سے بچایا جاسکے۔ احسن اقبال نے کہاکہ وطن عزیزکی اقتصادی ومعاشی ترقی کے لیے ملک میں امن کا قیام ضروری ہے جس کے لیے حکومت اپنی پوری کوشش کررہی ہے۔
Load Next Story