32 ارب ڈالر کی چینی سرمایہ کاری تاریخ کا دھارا بدل دیگی شہباز شریف

سرمایہ کاری پیکج کے تحت ملک بھر میں توانائی، انفراسٹرکچر اوردیگرترقیاتی منصوبے مکمل کیے جائینگے، شہباز شریف

سرمایہ کاری پیکج کے تحت ملک بھر میں توانائی، انفراسٹرکچر اوردیگرترقیاتی منصوبے مکمل کیے جائینگے، شہباز شریف۔ فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہاہے کہ چین کی قیادت نے وزیراعظم نوازشریف کی قیادت پربھرپور اعتمادکا اظہارکرتے ہوئے پاکستان کیلیے جس 32 ارب ڈالرکے تاریخی سرمایہ کاری پیکیج کا اعلان کیا ہے اس پر پوری طرح عملدرآمدکیلیے کوئی کسر اٹھانہیں رکھی جائیگی۔


وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ سرمایہ کاری پیکج کے تحت ملک بھر میں توانائی، انفراسٹرکچر اوردیگرترقیاتی منصوبے مکمل کیے جائینگے۔ کیپٹوپاورکے فروغ کے حوالے سے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی نے کہا کہ نجی شعبہ توانائی سیکٹر میں سرمایہ کاری کرے حکومت ہرممکن سہولتیں فراہم کریگی۔اگر ہم چین کے پیکیج سے استفادہ کرنے میں کامیاب ہوئے تو تاریخ کادھارا بدلے گا اورپاکستان میں خوشحالی آئیگی۔

اس موقع پر جے یوآئی کے امیر مولانا فضل الرحمن نے بھی وزیراعلیٰ سے ملاقات کی۔ جے یو آئی کے تر جمان نے بتایاکہ فضل الرحمن نے سلامتی کے حوالے سے حکومتی بل،مدارس کے حوالے سے حکومتی اقدامات پرتحفظات کا اظہارکیا جس پرشہبازشریف نے تحفظات دور کرنے کا یقین دلایا۔
Load Next Story