حکومت امریکا کی لاجسٹک سپورٹ بند کردے منور حسن
فوج ٹیک اوور کی دعوت دینے والوں کی بات پر کان نہیں دھرے گی، میڈیا سے گفتگو
23 مارچ کوتحفظ پاکستان کنونشن سنگ میل ثابت ہوگا، امیر جماعت اسلامی فوٹو: فائل
جماعت اسلامی کے امیر منورحسن نے کہا ہے کہ امریکا جھوٹوں کا سردار ہے، اسامہ کے حوالے سے رپورٹ نے امریکا کے جھوٹ کا پردہ چاک کردیا، اول روز سے امریکا کا اسلام اور مسلمانوں سے متعلق رویہ منفی ہے۔
حکومت امریکا کو دی جانے والی تمام لاجسٹک سپورٹس فراہم کرنے سے فی الفور دستبردار ہوجائے۔جمعرات کوکراچی آمد کے موقع پر ایئرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے منورحسن نے کراچی کے عوام کو دعوت دی ہے کہ وہ 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر تحفظ پاکستان کنونشن میں بھرپور شرکت کرکے امن دشمن قوتوں کو مسترد کردیں، 23 مارچ کو سہ پہر3 بجے نشتر پارک میں منعقد ہونے والا تحفظ پاکستان کنونشن کراچی اور پاکستان کے حالات کی تبدیلی کیلیے سنگ میل ثابت ہوگا، کراچی کو پرامن بنانے کی جدوجہد میںمیڈیا اور تمام طبقے ہمارا ساتھ دیں۔ انھوں نے کہا کہ ڈی جی رینجرز کے بیان کے مطابق ملزمان سزا پانے کے بجائے چھوٹ جاتے ہیں، اگر یہی صورتحال رہی تو امن کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔
انھوں نے کہا کہ فوج ٹیک اوور کی دعوت دینے والوں کی بات پر کان نہیں دھرے گی، الطاف حسین برطانوی شہری ہیں، انھیں پاکستان کے معاملات میں مداخلت کا حق نہیں، ایم کیو ایم کا حکومت کی چھتری کے بغیر گزارا ممکن نہیں۔ ایک اور سوال پر انھوں نے کہا کہ شام میں چھوٹی سی اقلیت حکومت میں ہے جو وہاں کے عوام پر بے انتہا ظلم ڈھا رہی ہے، عالمی برادری ان مظالم کو روکنے سے معذور ہے۔