سندھ حکومت کراچی میں قیام امن کیلیے کام کررہی ہےشرجیل میمن
جولوگ حکومت کوناکام قراردینے کی کوشش کررہے ہیں ان پرہمیں کوئی اعتماد نہیں،وزیراطلاعات
جولوگ حکومت کوناکام قراردینے کی کوشش کررہے ہیں ان پرہمیں کوئی اعتماد نہیں،وزیراطلاعات۔ فوٹو: فائل
KARACHI:
سندھ کے وزیراطلاعات و بلدیات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کراچی میں قیام امن کے لیے کام کررہی ہے اورجولوگ حکومت کوناکام قراردینے کی کوشش کررہے ہیں ان پرہمیں کوئی اعتماد نہیں ہے ۔
کراچی میں ٹارگٹڈ ایکشن میں ہمارے پولیس ، رینجرز اور امن وامن کی بحالی کے اداروں کے جوان شہید ہو رہے ہیں ۔ امن و امان کی بحالی کے اداروں کو مکمل فری ہینڈ دیا گیا ہے ۔ سندھ حکومت صوبے میں بلدیاتی انتخابات کرانے کے لیے تیار ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومت کے مابین کسی قسم کے کوئی اختلافات نہیں ہیں ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے ریمارکس پر وہ کسی قسم کاکوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔
البتہ سندھ حکومت کی جانب سے کراچی میں شروع کیے گئے ٹارگٹڈ ایکشن کو پورے ملک کے عوام کی جانب سے سراہاجارہاہے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پہلے بھی تیار تھی اوراب بھی تیار ہے ۔ پہلے بھی انتخابات کے التوا کی وجہ ہم نہیں بلکہ وہ سیاسی جماعت ہے،جو عدالت میں گئی تھی۔ ایک اور سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ سندھ حکومت اور وفاقی حکومت کے مابین کسی قسم کا کوئی اختلاف نہیں ہے اور اس طرح کی خبروں میں بھی کسی قسم کی کوئی صداقت نہیں ہے ۔