وینا نے پاکستان میں تقریب ولیمہ کی تیاری شروع کردی

تقریب اسلام آباد میں ہوگی،جس میں ملک بھرسے اہم شخصیات شرکت کرینگی، وینا

تقریب اسلام آباد میں ہوگی،جس میں ملک بھرسے اہم شخصیات شرکت کرینگی، وینا فوٹو: فائل

ویناملک نے پاکستان میں ولیمہ کی تقریب کے لیے تیاریاں شروع کردیں۔


وینا ملک نے دبئی سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے'' نمائندہ ایکسپریس '' کوبتایا کہ دبئی اورامریکا میں شادی کے سلسلہ میں ہونے والی تقریبات ہرلحاظ سے یادگارتھیں لیکن اب پاکستان میں بھی اسی طرح کی ایک یادگارتقریب کا اہتمام کیا جائے گا جس کے لیے تیاری شروع کردی ہے۔

میری اوراسد کی فیملیزکے علاوہ بہت سی اہم شخصیات کواسلام آباد میں ہونے والی تقریب میں شرکت کی دعوت دی جائے گی تاہم کچھ وجوہات کی بناپر فی الحال ولیمہ کی تقریب کی تاریخ بتانا نہیں چاہتی مگریہ طے ہے کہ بہت جلد پاکستان آنیوالی ہوں ۔ اس دوران سب سے پہلے اسلام آباد میں ولیمہ کی تقریب ہوگی جس میں اہم شخصیات شرکت کرینگی۔ میڈیا کوبھی دعوت نامے بھجوائے جائینگے۔
Load Next Story