قدرتی آفات کوالمیہ نہیں کہا جاسکتا شرجیل انعام میمن
تھرپارکرکی قدرتی آفت کومیڈیا نے انتظامی آفت بنانے کی کوشش کی، وزیراطلاعات سندھ
تھرپارکرکی قدرتی آفت کومیڈیا نے انتظامی آفت بنانے کی کوشش کی، وزیراطلاعات سندھ۔ فوٹو: فائل
سندھ کے وزیر اطلاعات و بلدیات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ قدرتی آفات کو المیہ نہیں کہا جاسکتا۔
تھرپارکرکی قدرتی آفت کو میڈیا نے انتظامی آفت بنانے کی کوشش کی ۔ تھرپارکرکے خشک سالی کے بعد کی صورت حال سے نمٹنے کے لیے سندھ حکومت کی پوری مشینری کام کر رہی ہے جبکہ خوف وزیراعلیٰ سندھ اس تمام کام کی24 گھنٹے مانیٹرنگ کر رہے ہیں ۔ اندرون سندھ جئے سندھ قومی محاذ کے چیئرمین بشیرقریشی کے بھائی مقصود قریشی اور2کارکنان کی ہلاکت کے واقعے کا سندھ حکومت نے سنجیدگی سے نوٹس لیا ہے اور اس کے لیے انکوائری کمیٹی بنائی جائے گی اور ضرورت پڑی تو اس کی جوڈیشل انکوائری بھی کرائی جائے گی ،ایم کیو ایم کی حکومت میں شمولیت کے حوالے سے انھیں کوئی خبر نہیں ہے لیکن وہ پہلے بھی ہماری اتحادی رہی ہے اور اب بھی ان سے بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔
سینیٹر فیصل رضا عابدی کے بیانات پر پارٹی کی قیادت نے نوٹس لیا ہے اور اس سلسلے میں انھیں شوکاز نوٹس بھی دیاگیا ہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعے کو سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل اور بعد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ تھرپارکر میں ریلیف کا کام تیزی سے جاری ہے اور اس سلسلے میں خود وزیراعلیٰ سندھ متعدد بار تھرپارکر کا دورہ کرچکے ہیں،انھوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت چل رہی ہے اور کسی کو بھی اسے ڈی ریل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، پیپلز پارٹی جمہوریت کی علمبردار وفاق کی نمائندہ جماعت ہے۔ ملک میں ترقیاتی کاموں اور روزگار کی فراہمی سمیت عوام کو تمام سہولتوں کی فراہمی کا کریڈٹ بھی پیپلز پارٹی کو جاتا ہے ۔