کراچی میں فائرنگ سے رینجرز اہلکار سمیت 4 افراد ہلاک
رینجرز اہلکار اتفاقیہ گولی چلنے سے ہلاک ہوا، پولیس، دیگر ہلاکتیں سہراب گوٹھ اور پیرآباد میں ہوئیں
رینجرز اہلکار اتفاقیہ گولی چلنے سے ہلاک ہوا، پولیس، دیگر ہلاکتیں سہراب گوٹھ اور پیرآباد میں ہوئیں فوٹو: فائل
فائرنگ کے واقعے میں رینجرز کے اہلکارسمیت4 افراد ہلاک ہو گئے،محمودآباد میں خنجر کے وار سے خاتون زخمی ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق پیرآباد کے علاقے اورنگی ٹاؤن قصبہ کالونی مسلم آباد کالونی میں واقع گورنمنٹ کالج میں قائم رینجرزہیڈکوارٹرمیں پراسرار فائرنگ سے رینجرز اہلکار40سالہ شاہد اقبال ولد صاحب جان جاں بحق ہوگیا۔ ایس پی اورنگی ٹاؤن ملک احسان کا کہنا ہے کہ واقعہ اتفاقیہ گولی چلنے سے پیش آیا ہے جبکہ اس سلسلے میں رینجرز ترجمان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی توانھوں نے اپنا موبائل فون رسیو نہیں کیا، سہراب گوٹھ صنعتی ایریا کے علاقے شاد باغ کے مقام پرنامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 28 سالہ ارسلان ولد اسرار شدید زخمی ہو گیا بعدازاں عباسی شہید اسپتال میںزخموں کی تاب نہ لاکرچل بسا، پولیس کے مطابق مقتول گلشن معمار کے علاقے احسن آباد کا رہائشی اور محنت مزدوری کرتا تھا ، جمعے کی صبح کام پرجانے کے لیے گھر سے نکلا تھا کہ باہر گھات لگائے کھڑے ملزمان نے تعاقب کرکے گولیاں ماردیں۔
محمود آباد کے علاقے کشمیر کالونی میں 28سالہ حمیدہ زوجہ اصغر چھری کے وارسے زخمی ہوگئی۔ پولیس کے مطابق حمیدہ بی بی گھریلو جھگڑے میں زخمی ہوئی۔ دریں اثناپیر آباد کے علاقے اورنگی ٹاؤن پونے پانچ نمبر کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے 35 سالہ نامعلوم شخص ہلاک ہوگیا، ایس ایچ او فیصح الزماں نے بتایا کہ مقتول 2 گولیاں لگنے سے ہلاک ہوا، اس کے قبضے سے ایسی کوئی چیز برآمد نہیں ہوئی جس سے شناخت میں مدد مل سکے ، پیرآباد کے علاقے میں ہی دوسری واردات کے دوران نامعلوم ملزمان نے قبصہ کالونی ڈھائی نمبر امام بارگاہ والی گلی میں فائرنگ کر کے 40 سالہ تنویر کو ہلاک کر دیا اور فرارہوگئے ، فائرنگ کے واقعات سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ کھارادر کے علاقے اچھی قبر کے قریب فائرنگ سے 22 سالہ عبدالرحمٰن زخمی ہوگیا پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت ہے۔