سیہون لعل شہباز قلندر کے عرس کی 3روزہ تقریبات شروع
بارشوں کے پیش نظرانتظامات کرلیے،قابل قبول بلدیاتی نظام لائینگے،قائم مقام گورنر
سیہون :حضرت لعل شہبا ز قلندر کے عرس کے موقع پر ہزاروں زائرین درگاہ پر حاضری کے لیے آرہے ہیں ۔ فوٹو ایکسپریس
سندھ کے قائم مقام گورنر نثار احمد کھوڑو نے حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار پر چادر چڑھا کر 760 ویں سالانہ تین روزہ عرس کا افتتاح کردیا۔
اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ 1970 سے آج تک جب بھی پی پی اقتدار میں آئی ہے اس نے درگاہ حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار کی تزئین و آرائش کے کام میں سنجیدگی سے پیش رفت کی لیکن بدقسمتی سے پی پی کی حکومت ختم ہونے کے بعد دوسری حکومت کے غیر سنجیدہ رویے کی وجہ سے مزار کی ترقی کا کام تعطل کا شکار ہوا، انھوں نے کہا کہ صدر آصف زرداری کی ذاتی دلچسپی اور ہدایت کے تحت نہ صرف مزار کی مرمت اور خوبصورتی کا کام تیز کیا گیا بلکہ اس کام میں درپیش نقائص کو بھی دور کیا گیا ہے، انھوں نے زائرین کو مطلوبہ سہولیات کی فراہمی اور امن و امان کی بہتر صورتحال پر ضلعی انتظامیہ کے اقدامات کی تعریف کی،
انھوں نے مزید کہا کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ 1981سے جاری ہے، پیپلز پارٹی نے اس کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کیے ہیں۔دریں اثنا صوبائی وزیر ثقافت سسی پلیجو نے حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس کے موقع اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت لعل شہباز قلندر سندھ کے صوفیوں اور اولیا میں اہم پہچان رکھتے ہیں، ان صوفیائے کرام کے پراثر پیغام کی وجہ سے ہی آج سندھ فرقہ واریت اور مذہبی انتہا پسندی سے پاک ہے، محکمہ ثقافت سندھ ہر سال کی طرح اس سال بھی لعل شہباز قلندر کے عرس کے موقع پر قومی شہباز ادبی کانفرنس کا انعقاد کررہا ہے۔