سائٹ ایریا بھتہ نہ دینے پر سابق کونسلر کے مکان کے باہر دھماکا خاتون سمیت 4 افراد زخمی
پٹھان کالونی کے رہائشی صاحبزادہ خان سے50لاکھ روپے طلب کیے گئے تھے، پولیس
پٹھان کالونی کے رہائشی صاحبزادہ خان سے50لاکھ روپے طلب کیے گئے تھے، پولیس. فوٹو: فائل
سائٹ ایریا سیاسی جماعت کے سابق کونسلر کے مکان کے باہر نصب بم کے دھماکے میں میاں بیوی اور2 بچے زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق سائٹ اے تھانے کی حدود مستان چالی پٹھان کالونی میں واقع مکان کے باہر زمین میں نصب دیسی ساختہ بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی، دھماکے کی آواز سے علاقے میں خو ف و ہراس پھیل گیا اورگھروں میں سوئے ہوئے افراد گھبرا کر باہر آ گئے ،دھماکے سے مکان کے دروازوں اور دیواروں کو شدید نقصان پہنچا،مکان میں موجود بچے اور خاتون سمیت4 افراد زخمی ہوگئے جنھیں فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا،اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اورعلاقے کو گھیرے میں لے لیا اور فوری طور پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا گیا، ایس ایچ او سائٹ اے مقبول نے ایکسپریس کو بتایا کہ دھماکے میں زخمی ہونیوالے افراد کی شناخت 50 سالہ فضل غفور، اہلیہ40 سالہ ممتاز بیگم اور9 سالہ ساجد اور 12سالہ شاہانہ کے نام سے کرلی گئی۔
قائم مقام ڈی ایس پی انسپکٹر سہیل خان خٹک نے ایکسپریس کو بتایا کہ نامعلوم ملزمان عوامی نیشنل پارٹی کے سابق کونسلر صاحبزادہ خان کے مکان کے مرکزی دروازے کے باہر دیسی ساختہ بم نصب کرکے فرار ہوگئے تھے جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، انھوں نے بتایا کہ صاحبزادہ خان6ماہ قبل دھمکی آمیز فون کالز آئیں تھیں اور پھر فون کالز آنا بند ہوگئیں تھیں تاہم چند روز سے پھر فون کالز آنا شروع ہو گئیں اوران سے 50 لاکھ روپے طلب کیے جا رہے تھے اور نہ دینے پر دھماکہ کیا گیا، انھوں نے بتایا کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد صاحبزادہ خان کے پڑوسی ہیں۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق پٹھان کالونی میں سلطان مسجد کے قریب واقع مکان کے باہر کیے جانے والے دھماکے میں بغیر کسی سیفی فیوز کے آدھا کلو دھماکہ مواد خیز مواد استعمال کیا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے بی ڈی ایس کو10میٹل کے ٹکڑے بھی ملے ہیں جنہیں سیل کر کے ایس ایس او سائٹ بی کے حوالے کردیے گئے ہیں، ترجمان اے این پی کے مطابق جس مکان پر دھماکہ کیا گیا وہ مکان عوامی نیشنل پارٹی کے سابق کونسلر اورضلع غربی کے سابق سینئر نائب صدر صاحبزادہ خان کا ہے اور واقعے میں زخمی ہونے والے افراد ان کے قریبی رشتے دار ہیں ۔