پولیس اور رینجرز کی کارروائیوں میں 101 ملزمان گرفتار
اسلحہ و دستی بم برآمد، منشیات فروشی کے اڈے پر چھاپہ، جواری پکڑا گیا
لیاری ایکسپریس وے پرپولیس مقابلے کے نتیجے میں ملزم شاہ جہاں ولد مراد جان کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے ٹی ٹی پستول،3رائونڈز،7موبائل، نقد رقم، 2 پرس اور اے ٹی ایم کارڈز برآمد کر لیے گئے۔ فوٹو :ایکسپریس /فائل
پولیس اور رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 101ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور دستی بم برآمد کرلیے۔
تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد لیاری ایکسپریس وے بانٹوا نگر میں پولیس مقابلے کے نتیجے میں ملزم شاہ جہاں ولد مراد جان کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے ٹی ٹی پستول،3رائونڈز،7موبائل، نقد رقم، 2 پرس اور اے ٹی ایم کارڈز برآمد کر لیے گئے، ایس ایچ او شکیل شیروانی کے مطابق گرفتار ملزم کا ساتھی نوید زخمی حالت میں فرار ہو گیا ہے جس کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، انھوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم نشے کا عادی اور متعدد وارداتوں میں ملوث ہے، اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نے گلشن حدید میں کارروائی کرتے ہوئے ابراہیم حیدری تھانے میں درج قتل کے3 مقدمات سمیت دیگر6مقدمات میں مفرور ملزم یاسین عرف سناٹا ولد مقبول کو گرفتار کر کے پستول برآمد کر لی، سیر سید پولیس نے سیکٹر7-C میں منشیات فروش لعل مسود کے اڈے سے ذیشان عرف شانی، خالد اور عظیم کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کر لی جبکہ جوئے کے الزام میں ایک شخص کو بھی گرفتار کرلیا۔
پولیس نے گزشتہ24 گھٹنوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں88 چھاپہ مار کارروائیوں اور 2 پولیس مقابلوں میں90 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں ڈکیتی اور رہزنی کے الزام میں 6 ملزمان، اسلحہ ایکٹ کے تحت 22 افراد، 3 ٹارگٹ کلرز،23 مفرور ملزمان اور دیگر جرائم میں ملوث11ملزمان شامل ہیں، انھوں نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے26 پستول، شراب کی4 بوتلیں،25گرام ہیروئن اور 5265 گرام چرس برآمد کر لی گئی، سندھ رینجرز نے لیاری آٹھ چوک، آگرہ تاج کالونی، دائود چورنگی، دائود گوٹھ، مہران ٹائون، بلال کالونی، عظم پورا، گلشن حدید اور ٹائم اسکوائر میں ٹارگٹڈ کارروائیوں اور اسنیپ چیکنگ کے دوران5 جرائم پیشہ عناصر کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے چھوٹے بڑے اقسام کے36 ہتھیار برآمد کر لیے ہیں جس میں ایس ایم جیز اور ہینڈ گرنیڈ شامل ہیں۔