نوازشریف کل ہیگ میں نیوکلیئر سیکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرینگے

وزیر اعظم کے ہمراہ خصوصی معاون طارق فاطمی اورسیکریٹری خارجہ اعزازاحمد چوہدری بھی ہونگے

وزیر اعظم کے ہمراہ خصوصی معاون طارق فاطمی اورسیکریٹری خارجہ اعزازاحمد چوہدری بھی ہونگے. فوٹو؛ فائل

MIRANSHAH:
وزیراعظم نواز شریف ہیگ میں 24 اور 25 مارچ کو نیوکلیئر سیکیورٹی سے متعلق تیسری کانفرنس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔


وزیراعظم کے ہمراہ وزیراعظم کے خصوصی معاون سیّد طارق فاطمی اور سیکریٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری بھی ہوں گے۔ یہ بات ہفتے کو وزارت خارجہ کی جاری پریس ریلیزمیں بتائی گئی ہے۔ جوہری سلامتی کے بارے میں اعلیٰ سطح کی پہلی کانفرنس واشنگٹن میں اپریل 2010ء اوردوسری کانفرنس سیؤل میں مارچ 2012ء میں منعقد ہوئی تھی۔

تیسری نیوکلیئر سیکیورٹی کانفرنس میں 53 ممالک کے اعلیٰ رہنما اور اقوام متحدہ، یورپی یونین،انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی اور انٹرپول شرکت کریں گے۔ پہلی 2 کانفرنسوں کی طرح تیسری نیوکلیئر سیکیورٹی کانفرنس 2014ء کا مقصد بین الاقوامی تعاون اورقومی سطح پررضا کارانہ کاموں کے ذریعے جوہری سلامتی کوفروغ دیناہے۔ وزیراعظم نواز شریف 24 مارچ کو کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ وہ 25 مارچ کو نیوکلیئرسیکیورٹی سمٹ کے مستقبل کے عمل کے بارے میں اجلاس کے کلیدی مقررین میںسے ایک ہوں گے۔
Load Next Story