ایم کیو ایم سندھ حکومت میں شامل نہیں ہوگی خورشید شاہ

پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم الگ الگ نظریے رکھتی ہیں اور 2 الگ نظریوں کا مل کر حکو مت کرنا مشکل نظر آتا ہے،اپوزیشن لیڈر

الطاف حسین کو سمجھ لینا چا ہیے کہ جمہو ریت میں ہی مسائل حل ہو تے ہیں،قائد حزب اختلاف ۔ فوٹو: فائل

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خو رشید شاہ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم سندھ حکو مت میں شامل نہیں ہوگی، ہم جمہوریت پر یقین رکھنے وا لے اور جمہو ری قوتوں کو مضبوط کرنے کی بات کرتے ہیں جبکہ الطاف حسین غیر جمہو ری قوتوں کو اکسا رہے ہیں۔


پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم الگ الگ نظریے رکھتی ہیں اور 2 الگ نظریوں کا مل کر حکو مت کرنا مشکل نظر آتا ہے، الطاف حسین کو سمجھ لینا چا ہیے کہ جمہو ریت میں ہی مسائل حل ہو تے ہیں غیر جمہو ری بیا نا ت سے ملک میں بہتری نہیں آئے گی اور نقصان ہو گا۔ ہفتے کو سکھرپہنچنے کے بعد ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے فوج اور اسلحہ کسی اور ملک کے حوا لے نہ کر نے کے بیان پر اس وقت تک اعتماد کر لینا چاہیے جب تک کو ئی خلاف ورزی نہ ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ چوہدری نثا رکے بیا نا ت پر مجھے تو یقین نہیں، ان کے بیانات ہر وقت تبدیل ہو تے رہتے ہیں۔
Load Next Story