کسی لیونل میسی کو باہر بٹھاکر ردی پلیئر کو نہیں کھلارہےِ رمیز راجہ
شعیب ملک کو زیر غور نہ لانے پر رمیزنے وضاحت پیش کردی
شعیب ملک کو زیر غور نہ لانے پر رمیزنے وضاحت پیش کردی۔ فوٹو:فائل
''کسی لیونل میسی کو باہر بٹھاکر ردی پلیئر کو نہیں کھلارہے'' شعیب ملک کو زیر غور نہ لانے پر رمیز راجہ نے وضاحت پیش کردی۔
ایک انٹرویو میں چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ گذشتہ ورلڈکپ میں آل رائونڈر کو شامل کیا تھا، ایسا دوبارہ کرنے میں بھی مجھے کوئی مسئلہ نہیں، میرا سادہ سا فلسفہ ہے کہ سلیکشن میں تسلسل اور کپتان کو مضبوط ہونا چاہیے،ایسا نہیں ہے کہ ہم نے کسی لیونل میسی کو باہر بنچ پر بٹھا رکھا ہے اور کسی ردی پلیئر کو کھلارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس آپشنز ہی محدود ہیں،ٹیلنٹ پول کو بڑھانے کیلیے جونیئر لیگ جیسا ایونٹ کروا رہے ہیں،فی الحال کپتان کو مضبوط بنانا اور اس کو کھلاڑیوں کے انتخاب کا حق دینا ضروری ہے۔