کراچی بل بورڈز اور ہورڈنگز پر پابندی برقرار سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کا حکم
سپریم کورٹ نے پبلک پراپرٹیز، پل، سروس لائنز پر بل بورڈز نہ لگانے کا حکم دیا تھا
عدالت نے حکومت کو جواب جمع کرانے کیلیے آخری مہلت دیدی اورتمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت سے متعلق رپورٹ آئندہ سماعت پر طلب کرلی ۔ فوٹو : فائل
بل بورڈز اور ہورڈنگز پر پابندی برقرار ہے جب کہ ہائی کورٹ نے بل بورڈز اور ہورڈنگز پر پابندی سے متعلق احکام جاری کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے فیصلے پر من و عن عمل درآمد کا حکم دے دیا۔
عدالت عالیہ نے سندھ حکومت کو جواب جمع کرانے کے لیے آخری مہلت دے دی، جسٹس عرفان سعادت خان کی سربراہی میں 2رکنی بینچ کے روبرو بل بورڈزاور ہورڈنگز پر پابندی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت نے بل بورڈز اور ہورڈنگز سے متعلق اہم احکام جاری کردیے۔
عدالت نے بل بورڈز اور ہورڈنگز سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کا حکم دے دیا، جسٹس عرفان سعادت خان نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ نے پبلک پراپرٹیز، ہیڈ برج، پیڈ اسٹرین برج، سروس لائنز پر بل بورڈز نہ لگانے کا حکم دیا تھا، سپریم کورٹ نے 17 اکتوبر 2018 کو بل بورڈز اور ہورڈنگز پر پابندی کا حکم دیا تھا، عدالت نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر من وعن عمل درآمد کرنیکا حکم دیدیا۔
عدالت نے سندھ حکومت کو جواب جمع کرانے کیلیے آخری مہلت دیدی، عدالت نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت سے متعلق رپورٹ آئندہ سماعت پر طلب کرکے درخواست کی سماعت 15 نومبر تک ملتوی کردی۔
اشتہاری کمپنیز نے بل بورڈز پر کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے ٹیکس لیوی کیخلاف عدالت سے رجوع کر رکھا ہے، سپریم کورٹ نے 2018 میں از خود نوٹس کیس میں پبلک پراپرٹیز پر بل بورڈز، ہورڈنگز، پینا فلیکس لگانے پر پابندی کا حکم دیا تھا۔