ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا احتجاج او پی ڈیز کا بائیکاٹ مریض پریشان
محکمہ صحت نے ڈاکٹروںکوبنیادی حق سے محروم کردیا ،فوری طور پرہیلتھ رسک الاؤنس دیاجائے،مظاہرین
کورونا نہیں ہے ،ہیلتھ رسک الاؤنس نہیں دیا جا سکتا، احتجاج کرنے والے عملے کو شو کاز دیا جائیگا،وزیرصحت ۔ فوٹو : فائل
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے او پی ڈیزکا بائیکاٹ کرکے احتجاج کیا گیا جس کے باعث مریضوںکوشدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
تفصیلات کے مطابق صوبے بھر میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے اوپی ڈیز کابائیکاٹ کرکے احتجاج کیاگیا۔
سول اسپتال کراچی،جناح اسپتال کراچی، سندھ گورنمنٹ اسپتال نیوکراچی اور لیاری جنرل اسپتال سمیت شہر کے بیشتر اسپتالوں میں ڈاکٹرز ،پوسٹ گریجویٹ، ہاؤس افسرزسمیت مختلف شعبوںسے وابستہ ڈاکٹروں کی جانب سے اوپی ڈیز کا بائیکاٹ کرکے احتجاج کیاگیا۔
مظاہرین کا کہنا تھاکہ محکمہ صحت سندھ کی جانب سے ڈاکٹروں کوان کے بنیادی حق سے محروم کر دیا گیا ہے،ہمارا مطالبہ ہے کہ فوری طور پرڈاکٹروںکو ہیلتھ رسک الاؤنس دیا جائے،دوسری جانب احتجاج کے باعث مریضوں کے بڑی تعداد شہر بھرکے مختلف سرکاری اسپتالوں کی اوپی ڈیزمیںعلاج کے لیے گھنٹوں انتظار کرتی رہی،اس موقع پر مریضوں نے شکوہ کیا کہ محکمہ صحت سندھ اور ڈاکٹروں کے غیر سنجیدہ رویے کے سبب اسپتالوں میں آنے والوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
۔ فوٹومحکمہ صحت سندھ کو جلدان الاؤنس کی فراہمی کو یقینی بنانا چاہیے تاکہ اسپتال کا نظام متاثر نہ ہو،وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا کہ کورونا وبا اب نہیں ہے اس لیے ہیلتھ رسک الاؤنس نہیں دیا جاسکتا جوعملہ احتجاج کر رہاہے اسے شوکازدیاجائیگا،یہ ناانصافی ہوگی کے جو وبااب نہیں اس کا الاؤنس دیا جائے،اگر عملے نے کام نہیں کرنا احتجاج ہی کرناہے تو اسے برطرف کیا جا سکتاہے ۔