ویمنز ورلڈ ٹی 20 پاکستانی خواتین ابتدائی آزمائش میں ناکام

164 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے گرین شرٹس نے 9 وکٹ پر 119 رنز بنائے.

164 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے گرین شرٹس نے 9 وکٹ پر 119 رنز بنائے.

ورلڈ ٹوئنٹی 20 میں پاکستانی ویمنز ٹیم اپنی پہلی ہی آزمائش میں ہمت ہار بیٹھیں، جنوبی افریقہ نے 44 رنز سے شکست دے دی، 164 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے گرین شرٹس نے 9 وکٹ پر 119 رنز بنائے، اس سے قبل جنوبی افریقہ کی ایک بھی کھلاڑی کو آئوٹ نہیں کرپائیں۔


دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو7 رنز سے پچھاڑ دیا۔ تفصیلات کے مطابق ویمنز ورلڈ ٹی 20 میں پاکستان کوا پنے پہلے مقابلے میں 164 رنز کا ہدف ملا، پہلی وکٹ پہلے ہی اوور کی آخری گیند پر گری جب قنیطہ جلیل صرف 6 رنز بناکر آئوٹ ہوگئیں، سب سے زیادہ 32 رنز ندا ڈار نے 26 بالز پر بنائے جس میں 4 چوکے بھی شامل تھے، نین عابدی 28 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔بسمہ معروف (15)، جویریہ خان (11) اور ندا خان (10) دہرے ہندسے میں پہنچنے والی دیگر کرکٹرز تھیں۔

مریزینے کیپ نے 3 جبکہ شبنم اسماعیل اور سنے لوس نے 2،2 پلیئرز کو آئوٹ کیا، اس سے قبل جنوبی افریقہ نے بغیر کسی نقصان کے 163 رنز بنائے، ڈینی وین نیکیرک نے 90 اور لزلے لی نے 67 کی اننگز کھیلیں، اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں 129 رنز کے تعاقب میں جانے والی آسٹریلوی ٹیم 3 بالز قبل ہی 121 رنز پر آئوٹ ہوگئی، الیسی ہیلی نے سب سے زیادہ 41 اور الیکس بلیک ویل نے 31 رنز اسکور کیے، ہولی ہیڈلیسٹن نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ اس سے پہلے نیوزی لینڈ نے 8 وکٹ پر 128 رنز اسکور کیے، کیٹی پیرکنس 31، نکولا برائون 29 اور فرانسس میک کے 25 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ جین جوناسین اور سارہ کوئیٹے نے دودو وکٹیں لیں۔
Load Next Story