مارننگ گلوری کا عملہ لیبیا پہنچ گیا پاکستانی سفیرنے ملاقات کی
6پاکستانیوں سمیت 21افراد کو بچانے پر اوباما، آرمی چیف، صدرکے شکرگزار ہیں، انصار برنی
6پاکستانیوں سمیت 21افراد کو بچانے پر اوباما، آرمی چیف، صدرکے شکرگزار ہیں، انصار برنی فوٹو: فائل
انصار برنی ٹرسٹ انٹرنیشنل کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق انصار برنی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ لیبیاکے باغیوں کے ہاتھوں پانی کا جہاز مارننگ گلوری جسے لیبیا سے ہائی جیک کرنے کے بعد غیر قانونی تیل بھرکر قبرص پہنچا دیا گیا تھا۔
بعد ازاں پاکستان کی وزارت خارجہ، لیبیا میں پاکستان کی ایمبیسی اور انصار برنی ٹرسٹ کی کاوشوں سے امریکن فورسز نے اسے رہا کراکر تفتیش کے لیے لیبیا پہنچا دیا ہے۔ اتوارکی صبح لیبیا میں پاکستان کے سفیر جاوید ضیاء نے عملہ کے اراکین سے ملاقات بھی کر لی ہے۔
انصار برنی نے کہا کہ اس سے قبل لیبیا کے باغیوں کے ہاتھوں ہائی جیک نارتھ کورین فلیگ تیل کے جہاز مارننگ گلوری پر موجود 6پاکستانیوں سمیت21 افراد کی زندگیاں کو شدید خطرات لاحق ہوگئے تھے اور ان کی زندگیاں بچانے کے لیے جہاں انصار برنی ٹرسٹ کوشاں تھا وہیں انصار برنی ٹرسٹ کی جانب سے صدر ممنون حسین، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف، چیف آف نیول اسٹاف اور چیف آف ائیر اسٹاف، نیٹو کے سیکریٹری جنرل سمیت پاکستانی وزارت خارجہ سے 6پاکستانیوں کی زندگیاں بچانے کے لیے ایس اوایس اپیل کی گئی تھی۔ انھوں نے کہا کہ بشمول 6 پاکستانیوں کے21 انسانی زندگیاں بچانے پراب جہاںوہ امریکا کے صدر بارک اوباما، امریکن پینٹاگون ، امریکن فورسز اور نیٹو کے مشکور ہیں، وہیںانصار برنی ٹرسٹ پاکستان کے صدر ممنون حسین، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف، وزارت خارجہ اور لیبیا میں پاکستانی سفارتخانہ کا بھی انتہائی مشکور ہے۔