حافظ نعیم میئرکراچی کا خواب دیکھ رہے ہیں خواب دیکھنے پر پابندی نہیں سعید غنی

حافظ نعیم کو خوش فہمی ہے، وزیرمحنت

حافظ نعیم کو خوش فہمی ہے، وزیرمحنت

وزیرمحنت و افرادی قوت سندھ و صدر پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعیدغنی نے کہا ہے کہ حافظ نعیم میئرکراچی کے خواب دیکھ رہے ہیں تودیکھنے دیں ، ان کوخو ش فہمی ہے، وہ عمران خان سے معقول آدمی ہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ جس شخص نے 2018 میں کسی کے کاندھے پربیٹھ کر ملیر کی نشست چھینی ان کو عوام نے عبرتناک شکست دی، ملتان میں بھی پیپلزپارٹی کے ووٹ میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لیاری میں ضمنی الیکشن روکنے کی منطق مجھے سمجھ نہیں آتی اور اگر لیاری میں الیکشن ہوتے تو ہم وہاں بھی جیت جاتے۔

انہوں نے کہا کہ آج عمران خان اظہارتشکرمنارہے ہیں، ان کی سمجھ نہیں آتی کہ ان کی دونشستیں کم ہوئی ہیں، ان چولوں کو اظہار تشکر کی بجائے اظہار تعزیت منانا چاہیے۔

سعید غنی نے کہا کہ عمران خان پہلے ہی ملک کے آئین، قانون اور اداروں کے ساتھ کھلواڑ کررہا تھا اور اب اس نے اس ملک میں انتخابات کو بھی تماشہ بنا دیا ہے، عمران خان میانوالی سے قومی اسمبلی کا ممبر ہے اور گذشتہ روز وہ جن چھ نشستوں پر کامیاب ہوا ہے ان چھ کی چھ نشستوں پردوبارہ انتخاب ہوگاکیونکہ یہ نشستیں خالی ہونگی، پھرساٹھ دن میں دوبارہ انتخاب ہوگا جو ان حلقوں کے لوگوں کے ساتھ مذاق ہوگا۔


انہوں نے کہا کہ عمران خان میڈیااوراداروں پردباؤڈالتاہے، اداروں کودباؤمیں نہیں آناچاہیئے بلکہ ملک کوعمرانی گند سے بچانے کی ضرورت ہے۔

ایک سوال کے جواب میں سعید غنی نے کہا کہ پی ٹی آئی کا دھاندلی کی شکایت کرنا عجیب بات ہے، جس پولنگ پردھاندلی کی بات کی جارہی ہے وہاں ہمارے ووٹرزکی اکثریت ہے، پریزائیڈنگ آفیسرکابیان سمجھ سے بالاترہے، بیلٹ باکس کے اندرووٹس کاان کوکیسے پتہ چلاکہ وہ تیرکے ووٹ تھے۔ الیکشن کمیشن تحقیقات کرے۔

ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ بلال غفارپرحملہ نہیں ہوا، یہ بدمعاش ہیں، بدتمیزی کرتے ہیں۔بلال غفارٹولے کے ساتھ حملہ آورہوا، مجھے کوئی بتائے کہ بلال غفارپیپلزپارٹی کیمپ پرکیاکررہاتھا، وہ الزام عائد کرتے ہیں کہ سلیم بلوچ نے انہیں زردوکوب کیا جبکہ سلیم بلوچ بعد میں آئے اور اس نے توچھڑایاہے جبکہ انہوں نے درخواست میں حکیم بلوچ اور سلمان کا بھی نام دیا ہے جبکہ وہ دونوں وہاں موجود ہی نہیں تھے۔

کراچی میں بلدیاتی انتخابات اور جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان کی جانب سے کراچی کے عوام کے اپنے ساتھ ہونے کے دعوے کے سوال کے جواب میں سعید غنی نے کہا کہ حافظ نعیم میئرکراچی کے خواب دیکھ رہے ہیں تودیکھنے دیں وہ عمران خان سے معقول آدمی ہیں،ان کوخوش فہمی ہے۔ اس بار کراچی کا مئیر پیپلز پارٹی کا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی جلسہ اچھے کرلیتی ہے اور خواب بھی اچھے دیکھتی ہے اور خواب دیکھنے پر پابندی نہیں ہے۔
Load Next Story