سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری

فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1350روپے اور 1158روپے کا اضافہ ہوگیا۔

فوٹو: فائل

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 18ڈالر کی کمی سے 1635 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

اس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1350روپے اور 1158روپے کا اضافہ ہوگیا۔


کراچی ،حیدرآباد ،سکھر ،ملتان ،لاہور ،فیصل آباد ،راولپنڈی ،اسلام آباد ،پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 150400 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی بڑھ کر 128944روپے کی سطح پر آگئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1590روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1363.16 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
Load Next Story