خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں برفباری درجہ حرارت منفی ہوگیا

بالائی علاقوں میں برفباری جبکہ میدانی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے

—فائل فوٹو

خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں موسم سرما کی برفبای جبکہ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش کا آغاز ہوگیا جو آئندہ دو روز تک جاری رہے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخواہ کے بالائی علاقے بابو سر ٹاپ، بٹہ کنڈی، جھیل سیف الملوک، مالم جبہ، کالام میں شدید برفباری ہوئی، جس کے بعد درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے آگیا۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 48 گھنٹوں تک وقفے وقفے سے سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
Load Next Story