سام سنگ نے ایم آر ایم کوجنوبی علاقوں میں ڈسٹری بیوٹر مقرر کردیا
سندھ بلوچستان میں20سروس سینٹر قائم،ویئرہاؤسنگ سہولت بھی دی جائیگی،رؤف موسیٰ
کراچی: سام سنگ الیکٹرانکس کمپنی لمیٹڈ کے پاکستان کے جنوبی علاقوں سندھ اور بلوچستان کے باضابطہ ڈسٹری بیوٹر ایم آر ایم ٹریڈرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد رئوف موسیٰ مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں ۔ فوٹو : محمد ثاقب / ایکسپریس
لاہور:
سام سنگ الیکٹرانکس کمپنی لمیٹڈ نے کنزیومر الیکٹرانکس کے لیے پاکستان کے جنوبی علاقوں (سندھ اور بلوچستان) میں ایم آر ایم ٹریڈرزکو باضابطہ طورپراپنا ڈسٹری بیوٹر مقررکردیا ہے۔
سام سنگ ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایک سرکردہ اختراعی کمپنی ہے اور تسلسل سے ٹی وی، اسمارٹ فونز، پرسنل کمپیوٹرز، پرنٹرز، کیمرے، ہوم اپلائنسز، طبی آلات سے متعلق مصنوعات اورایل ای ڈی سلوشنزکی خدمات پیش کررہی ہے، سام سنگ کے لیے ایم آر ایم ٹریڈرز بڑی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ یہ اپنی بے مثال اور پرجوش ٹیم کے ذریعے اس کی دلکش مصنوعات کی تقسیم کے لیے اپنی خدمات پیش کرے گی۔ سی ای او محمد رؤف موسٰی کے انوکھے تصور اور متحرک انداز فکر نے شاندار ٹریک ریکارڈ کے ساتھ الیکٹرانکس انڈسٹری میں ایک دہائی سے بھی زیادہ تجربہ سے ایم آرایم ٹریڈرزکی قیادت کی ہے۔ ایم آرایم ٹریڈرزسام سنگ کے سب سے مشہور ہوم اپلائنسز اورٹی وی بشمول واضح ڈسپلے اور سنسنی خیز مڑے ہوئے OLED اسکرین کا حامل UHD ٹی وی تقسیم کرے گا، اس کے علاوہ صارفین ایم ارایم کی مستعد ٹیم سے واشنگ مشینیں، ریفریجریٹرز، ویکیوم کلینرز، ایئر کنڈیشنرز، مائیکروویو اوون وغیرہ بھی نقد ادائیگی پرفوری حاصل کرسکیں گے، ۔صارفین جنوبی علاقوں میں 15 سے زیادہ سروس سینٹرز کے ایک وسیع نیٹ ورک کے ذریعے اپنے پیشہ وارانہ ماہرین سے مصنوعات کی بعداز فروخت خدمات کے فوائد سے بھی مستفید ہوں گے۔
ایم آرایم ٹریڈرزکے ساتھ سام سنگ الیکٹرانکس کا اشتراک پاکستان کے اندرایک مشکل لیکن ہمیشہ سے بڑھتی ہوئی برقی مصنوعات کی صنعت میں دلچسپ اورنئی مہم ہے ۔ ایم آرایم کے پاس ایک بڑی اور تجربہ کار ٹیم ہے جوگاہک کی ضروریات کو پورا کرنے اور پیشہ وارانہ مہارت اور لگن سے سیلزکو بڑھانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ اس موقع پر میڈیا کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے ایم آر ایم کے سی ای او محمد رؤف موسیٰ نے کہا کہ سدرن ریجن کی ڈسٹری بیوشن کے تحت سندھ بلوچستان میں 20سروس سینٹر قائم کیے جائیں گے، اس کے علاوہ اندرون سندھ اور کوئٹہ میں ویئر ہاؤسنگ کی سہولت بھی مہیا کی جائیگی تاکہ ڈیلرز کو کم سے کم وقت میں مصنوعات فراہم کی جاسکیں، جلد ہی کراچی کے ساتھ حیدرآباد، سکھر اور کوئٹہ میں بھی دفاتر کھولے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایم آر ایم فروخت دگنی کرنے کے عزم کے ساتھ کام کرے گی۔