پنجاب اپنے اسٹیٹ بینک اکاؤنٹ میں مناسب کیش رکھے وفاق
سیکریٹری خزانہ کا 3صوبوں کیلیے اکاؤنٹس میں مناسب کیش رکھنے پر انعام کا اعلان
سیکریٹری خزانہ کا 3صوبوں کیلیے اکاؤنٹس میں مناسب کیش رکھنے پر انعام کا اعلان۔ فوٹو : فائل
وفاقی حکومت نے ملک کے 3صوبوں کی تقلید کرتے ہوئے پنجاب کو بھی اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس اپنے اکاؤنٹ میں مناسب مقدار میںکیش دستیاب رکھنے کی ہدایت کی ہے جبکہ تین صوبوں کو اپنے اکاؤنٹس میں مناسب مقدار میں کیش رکھنے پر مناسب انعام بھی دیا جائے گا۔
اس ضمن میں ''ایکسپریس'' کو دستیاب دستاویز کے مطابق حال ہی میں سیکریٹریز کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی سیکریٹری خزانہ نے رواں مالی سال کے دوران وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی مالیاتی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا اور بتایا کہ رواں مالی سال کی پہلی اور دوسری سہ ماہی کے دوران خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے اسٹیٹ بینک میں قائم اکاؤنٹ میں مناسب مقدار میں کیش دستیاب رہا ہے جبکہ سندھ نے اکتوبر تا دسمبر2013 کی سہ ماہی میں اپنے اکاؤنٹ میں مناسب مقدار میں کیش دستیاب رکھا لیکن پنجاب حکومت کے اکاؤنٹ میں مناسب کیش نہیں رہا، وفاق کی خواہش ہے کہ دوسرے 3 صوبوں کی طرح پنجاب بھی اسٹیٹ بینک میں قائم اپنے اکاؤنٹ میں مناسب کیش بیلنس رکھے۔ انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کی پہلی اور دوسری سہہ ماہیوں کے دوران اسٹیٹ بینک میں موجود اپنے اکاؤنٹ میں مناسب مقدار میں کیش دستیاب رکھنے والی صوبائی حکومتوں کو مناسب انعام دیا جارہا ہے۔