ورلڈ ٹی 20 کے کامیاب بولرز مالنگا اور مینڈس نے سعید اجمل کو پیچھے چھوڑدیا

سعید اجمل 34 وکٹوں کے ساتھ تیسرے اور شاہد آفریدی 33 وکٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

سعید اجمل 34 وکٹوں کے ساتھ تیسرے اور شاہد آفریدی 33 وکٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

ورلڈ ٹوئنٹی 20 ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے میں سری لنکا کے لسیتھ مالنگا اور اجنتھا مینڈس نے پاکستان کے سعید اجمل کو پیچھے چھوڑ دیا، نیدرلینڈز سے قبل مالنگا اور سعید اجمل دونوں کی 34 وکٹیں تھیں تاہم فاسٹ بولر دو شکار کھیل کر اب 36 وکٹوں کے ساتھ ٹاپ پر موجود ہیں۔


جبکہ اسی میچ میں تین وکٹیں لینے والے مینڈس 35 شکار کے ساتھ دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں، سعید اجمل 34 وکٹوں کے ساتھ تیسرے، شاہد آفریدی 33 وکٹوں کے ساتھ چوتھے اور عمر گل 32 وکٹوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔
Load Next Story