اسکول میں طالب علم کو قینچی مارنے پر انتظامیہ کے خلاف کارروائی
تشدد کی اجازت نہیں، واقعے کی انکوائری کی جائے گی، پرنسپل اور ایڈمنسٹریٹر کی ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز طلبی
طالب علم کی کمر میں قینچی مارے جانے کے بعد ویڈیو وائرل ہوگئی
بہار کالونی میں طالب علم کو کمر پر قینچی مارنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد نجی اسکول کےخلاف کارروائی شروع کردی گئی۔
ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ کی ایڈیشنل ڈائریکٹر رفیعہ ملاح نے اسکول انتظامیہ کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے پرنسپل اور ایڈمنسٹریٹر کو طلب کرلیا جب کہ طالب علم اور اس کے والدین کو بھی دفتر میں ملاقات کے لیے پیغام ارسال کردیا گیا۔
رفیعہ ملاح نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں تشدد کی ہرگز اجازت نہیں ہے۔ بچے پر تشدد کے معاملے پر انکوائری کی جائے گی اور ذمہ داروں کی نشاندہی کے بعد ان کے خلاف کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔