تھرپارکروزیراعظم پیکیج کے50کروڑبی آئی ایس پی کومنتقل
رقم77ہزار خاندانوں کو10ہزاررو پے فی کس امدادکی فراہمی کیلیے دی گئی
بقیہ50کروڑمئی کے وسط میں اداکردیے جائینگے،اسحق ڈارکاوزارت خزانہ سے بیان فوٹو: فائل
RAWALPINDI:
وفاقی وزیرخزانہ اسحق ڈارنے کہاہے کہ تھرپارکرکے 77ہزار خاندانوں کو 10ہزار روپے فی کس امداد کی فراہمی کے لیے وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے اعلان کردہ ایک ارب روپے کے پیکیج کے تحت 50کروڑ روپے میں بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کو منتقل کیے جاچکے ہیں۔
بقیہ 50کروڑ روپے مئی کے وسط میں فراہم کیے جائیں گے۔ وزارت خزانہ سے جاری بیان میں انھوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ضلع تھرپارکرکے قحط زدہ عوام کوسہ ماہی بنیادوں پر 10ہزار روپے فی خاندان کے حساب سے مالی امدادفراہم کرنے کااعلان کیاتھا جوکہ 10،10 ہزارروپے کی 2قسطوں میں فراہم کی جائے گی۔
انھوں نے کہا کہ مذکورہ امداد وزیراعظم نوازشریف کے گذشتہ دورہ تھرپارکر کے دوران اعلان کردہ ایک ارب روپے کے امدادی پیکیج کے تحت فراہم کی جائے گی۔ تاہم متاثرین کو امداد کی پہلی قسط 10ہزار روپے مارچ سے جون2014 کے درمیان ملے جبکہ 10ہزار روپے کی دوسری قسط جولائی تا ستمبر 2014کے درمیان فراہم کی جائے گی۔ واضح رہے کہ ضلع تھرپارکر کے مذکورہ خاندان بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تحت 3600روپے فی کس پہلے ہی وصول کررہے ہیں۔