کراچی پولیس نے اسمگل شدہ ایرانی ڈیزل سے بھرا ہوا ٹینکر پکڑلیا

ڈرائیور سمیت 2 افراد گرفتار ، ٹینکر اور ملزمان کوکسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا

ڈرائیور سمیت 2 افراد گرفتار ، ٹینکر اور ملزمان کوکسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا.

ISLAMABAD:
زمان ٹاؤن پولیس نے اسمگل شدہ ایرانی ڈیزل سے بھرا ہوا ٹینکر پکڑکر ڈرائیور سمیت2 افراد کو گرفتار کرلیا ۔


بعدازاں ٹینکر اور ملزمان کسٹم حکام کے حوالے کردیے گیے ۔ تفصیلات کے مطابق زمان ٹاؤن پولیس نے کورنگی کراسنگ کے قریب چھاپہ مار کر ٹینکر نمبرTUA-116 کو اپنے قبضے میں لے کر ڈرائیور نثار اور ذوالفقار کوگرفتارکرلیا ، ایس ایچ او مقصود رضا نے بتایا کہ ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران بتایا کہ انھوں نے ایرانی ڈیزل کلفٹن کے علاقے سے ٹینکر میں بھرا تھا جسے لے کر وہ ابراہیم حیدری جا رہے تھے جبکہ ٹینکر میں ایرانی اسمگل شدہ 7 ہزار لیٹر ڈیزل موجود ہے ۔

پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد دونوں ملزمان اور ڈیزل سے بھرا ٹینکر کسٹم حکام کے حوالے کردیا ، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی ڈیزل سے بھرے ہوئے ٹینکر کے پکڑے جانے کے بعد سی آئی ڈی پولیس کی جانب سے ٹینکر کو چھڑوانے کے لیے دباؤ ڈالا گیا تاہم زمان ٹاؤن پولیس نے ان کی ایک نہ سنی واضح رہے کہ ہفتے کی صبح گڈانی موڑ پر 2 کوچوں ، ٹینکر اور ٹرک میں تصادم کے بعد اسمگل کر کے لائے جانے والے ایرانی تیل میں آگ بھڑک اٹھی تھی جس میں 36 سے زائد مسافر جل کر کوئلہ بن گئے تھے واقعہ کے بعد نہ صرف پولیس بلکہ کسٹم حکام بھی ایرانی تیل کی اسمگلنگ کے خلاف متحرک ہوگئے اور ایرانی تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں ۔
Load Next Story