پی آئی اے پروازوں کی بحالی یورپی کمیشن نے سی اے اے کو آج اجلاس میں مدعو کر لیا

سول ایوی ایشن ٹیم اجلاس میں شرکت کے لیے گزشتہ روز برسلز روانہ ہوئی

سول ایوی ایشن ٹیم اجلاس میں شرکت کے لیے گزشتہ روز برسلز روانہ ہوئی۔ فوٹو: فائل

پی آئی اے پروازوں کی بحالی کے معاملے پریورپی کمیشن نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو آج (منگل) کو برسلز میں ہونے والے اجلاس میں مدعوکرلیا۔

ترجمان سی اے اے کے مطابق یورپی کمیشن نے آج (25 اکتوبر) کو برسلز میں منعقدہ تکنیکی میٹنگ میں سول ایوی ایشن کو مدعو کیا ہے،اجلاس میں اکاو آڈٹ کے بعد سی اے اے کے اقدامات پرتبادلہ خیال کے لیے بلایا گیا ہے۔


سول ایوی ایشن ٹیم اجلاس میں شرکت کے لیے گزشتہ روز برسلز روانہ ہوئی، جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ریگولیٹری سمیت متعلقہ شعبوں کے ڈائریکٹرزشامل ہیں۔

اجلاس کے بعد 2023 کی پہلی سہ ماہی میں یورپی کمیشن کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی، یورپی کمیشن کی ٹیم کا دورہ پروازیں شروع کرنے کے لیے ایک شرط ہے۔
Load Next Story