جامعہ اردو طلبا تنظیموں کے تصادم میں 3 طالبعلم زخمی
عبدالحق کیمپس کے باہرفائرنگ سے خوف پھیل گیا، رینجرز کا سرچ آپریشن
اردویونیورسٹی عبدالحق کیمپس میں طلبا تنظیموں کے تصادم اور فائرنگ کے واقعے کے بعد رینجرز اہلکارمرکزی گیٹ پر کھڑے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس
وفاقی اردو یونیورسٹی عبدالحق کیمپس میں 2طلبا تنظیموں کے تصادم میں 3طالب علم زخمی ہوگئے۔
اردو یونیورسٹی عبدالحق کیمپس میں منگل کی صبح 2طلبا تنظیموں اے ٹی آئی اور پی ایس ایف کے درمیان تصادم میں لاٹھی ڈنڈوں کا استعمال کیا گیا جبکہ اسی دوران نامعلوم افراد کی جانب سے شدید فائرنگ بھی کی گئی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ، تصادم اور فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور صورتحال کو قابو میں لینے کے بعد مسلح افراد کی تلاش میں سرچ آپریشن کیا، پولیس نے بتایا کہ تصادم کے نتیجے میں3طلبا معمولی زخمی ہو ئے تھے ۔