حصص مارکیٹ مندی سے نکل آئی 278 پوائنٹس ریکور
آئل اینڈ گیس، بینکنگ ودیگر مخصوص سیکٹرز میںخریداری، انڈیکس3 حدیں عبورکرکے 26670 پوائنٹس پر بند
بیشترکمپنیوں کی قیمتیں بڑھ گئیں، مارکیٹ سرمایہ 80ارب 85 کروڑ روپے بلند، 11 کروڑ 20 لاکھ حصص کا لین دین۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل
کراچی اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ کئی روز کی مندی کے بعد گزشتہ روز ریکوری دیکھی گئی اور سرمایہ کاروں کی جانب سے آئل اینڈ گیس، بینکنگ اور دیگر مخصوص سیکٹرز میں حصص کی خریداری کے باعث کے ایس ای100انڈیکس میں278.73پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ٹریڈنگ کے اختتام پر انڈیکس 3 حدیں عبور کرتے ہوئے 26670.14 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، مارکیٹ میں ریکوری کے باعث سرمائے کے حجم میں 80ارب85کروڑ روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد مارکیٹ سرمائے کا مجموعی حجم 63کھرب 81ارب93 کروڑ روپے سے بڑھ کر 64 کھرب62ارب 78 کروڑ روپے ہوگیا۔
دوسری جانب کاروباری حجم میں 32لاکھ سے زائد حصص کا اضافہ دیکھا گیا اور کاروباری حجم 11 کروڑ 19 لاکھ 98 ہزار 120 حصص پر مشتمل رہا، مجموعی طور پر 338کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جس میں سے 202کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 113 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی اور 23 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا، کے ایس ای 30 انڈیکس 217 پوائنٹس اضافے سے 18928 اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس250پوائنٹس اضافے سے 20033 پوائنٹس پر بند ہوئے۔