ویمنز ورلڈ ٹی 20 نیوزی لینڈ نے آئرلینڈ کو 42 رنز سے مات دیدی
سوزی بیٹس اور فرانسس نے نصف سنچریاں بنا ڈالیں، جنوبی افریقہ پر آسٹریلیا غالب
سلہٹ : ویمنز ورلڈ ٹوئنٹی 20 میں کیوی اوپنر سوزی بیٹس کا کٹ شاٹ، انھوں نے 51 گیندوں پر 68 کی اننگز کھیلی، آئرش وکٹ کیپر میری والڈورن بھی مستعد ، نیوزی لینڈ نے مقابلہ 42رنز سے جیت لیا۔
ویمنز ورلڈ ٹوئنٹی 20 میں نیوزی لینڈ نے آئرلینڈ کو بھی پچھاڑ دیا، کیوی خواتین نے 42 رنز سے فتح پائی، سوزی بیٹس اور فرانسس میک کے نے ففٹیز جڑ کر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
دوسرے میچ میں الیسی پیری نے آسٹریلیا کو جنوبی افریقہ پر 6 وکٹ سے فتح دلادی، وہ 41 رنز پر ناقابل شکست رہیں۔ تفصیلات کے مطابق آئرش ویمنز ٹیم کو فتح کے لیے 172 رنز کا ہدف ملا ، ایما فلینگن کے صرف 5 رنز پر مورنا نیلسین کے ہاتھوں آئوٹ ہونے کے باوجود آئرش سائیڈ 8 اوورز میں 50 رنز پر پہنچ گئی تاہم جب کلیری شلنگٹن کو 28 رنز پر فرانسس میک کے نے اپنی ہی گیند پر کیچ کیا تو پھر ٹیم نہیں سنبھل پائی اور 5 وکٹ پر 129 رنز ہی بناسکی، سیشیلا جوائس 39 رنز پر ناٹ آئوٹ رہیں جبکہ ایسوبل جوائس 24 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ مورنا نے دو وکٹیں لیں۔ اس سے پہلے نیوزی لینڈ نے 3 وکٹ پر 171 رنز اسکور کیے، سوزی بیٹس نے 51 بالز پر 10 چوکوں کی مدد سے 68 رنز اسکور کیے جبکہ فرانسس میک کے نے 6 چوکوںکی مدد سے 49 بالز پر 51 رنز اسکور کیے، سارا میک گلیشن 34 رنز پر ناٹ آئوٹ رہیں۔
ایمیئر رچرڈسن نے 2 وکٹیں لیں۔نیوزی لینڈ نے اپنے پہلے میچ میں آسٹریلیا کو بھی شکست سے دوچار کیا تھا۔ دوسرے میچ میں آسٹریلوی ٹیم نے 116 رنز کا ہدف 8 بالز قبل چار وکٹوں پر حاصل کیا، الیسی پیر نے 29 گیندوں پر ناٹ آئوٹ 41 رنز اسکور کیے جبکہ جیس کیمیرون بھی 27 رنز پر ناٹ آئوٹ واپس آئیں۔ اس سے پہلے جنوبی افریقی ویمنز ٹیم نے 9 وکٹ پر 115 رنز بنائے، تریشا شیٹی نے سب سے زیادہ 30 رنز بنائے جبکہ میری زینے کیپ 20 اور سنی لوس 19 رنز ناٹ آئوٹ کے ساتھ نمایاں رہے۔ رینی فیریل، ایرائن اوسبورن اور جولی ہنٹر نے دودو وکٹیں لیں۔